![]() |
Story of Evil |
دیکھو مجھے جو دیدہ عبرت نگاھ ہو
عزازیل سے شیطان تک
ابلیس کی کہانی، اُسی کی زبانی
ان ہی دنوں میرے علم میں یہ بات آٸی کہ اللہ تعالٰی نے حضرت آدم علیہ السلام کی تنھاٸی دُور کرنے کے لیے اُن کی باٸیں پسلی سے حضرت حوّا کو پیدا کیا ھے اور اللہ نے آدم علیہ السلام سے کھا کہ ” تم اور تمھاری بیوی دونوں جنّت میں رہو اور یہاں جو چاھو کھاٶ، مگر اس درخت کا رُخ نہ کرنا، ورنہ ظالموں میں شمار ہوں گے “ ( سورة البقرہ۔٣٥) اس کے باوجود کہ اللّٰہ تعالٰی نے اُنھیں آگاھ فرما دیا تھا کہ ابلیس اُن کا دُشمن ہے اور ایسا نہ ھو کہ وہ اُنھیں جنّت سے نکلوا دے ( سورہ طہٰ، آیت۔١١٧ ) میں ان کے دِلوں میں وسوسہ ڈالنے میں کام یاب ہوہی گیا۔ میں نے اُن سے کہا کہ ” اے آدم! کیا میں تمھیں داٸمی زندگی کا درخت اور بادشاھت بتلاٶں کہ جو کبھی پُرانی نہ ہو۔“ پہر اُن دونوں نے اس درخت سے کھایا، تب اُن کے سَتر کُھل گٸے اور اپنے اُوپر جنّت کے پتّے چِپکانے لگے۔“
(سورہ طہٰ۔ ١٢١،١٢٠) .
اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ درخت کون سا تھا۔۔؟ کسی نے گندم کا درخت کہا ہے، کوٸی انگور کا بتلاتا ہے، تو کسی نے زیتون اور کھجور کی طرف اشارہ کیا ہے، لیکن اللّٰہ عزّوجل نے اس درخت کا نام مبہم رکھا کہ اگر اُس کے ذکر میں کوٸی مصلحت یا فاٸدہ ہوتا، تونام ضرور بتادیا جاتا۔ مجھے اس بات کی تو خوشی تھی کہ میں بی بی حوّا کے ذریعے حضرت آدم علیہ السلام کو بہکانے میں کام یاب ھوگیا تھا، لیکن اس کام یابی کے بعد مجھ پر شدید گھبراہٹ طاری تھی، کیوں کہ اللّٰہ تعالٰی کا ایک نام ”قھار“ بھی ہے ۔ چناں چہ میں فوری طور پر زمین کی طرف بھاگا۔ عمومًا فرشتوں کے دو پَر ہوتے ہیں، لیکن اللّٰہ کا مجھ پر بڑا احسان وکرم تھا کہ مجھے چار پَروں والا بنایا، جس سے مجھے ہر جگہ جانے میں بہت آسانی ہوجاتی ہے۔ (علامہ ابنِ کثیر نے چار پَروں والی انفرادیت کا ” قصص الانبیإ علیہ السلام “ میں ذکر کیا ھے) . بعد ازاں، اللّٰہ تعالٰی نے حوّا اور آدم علیہ السلام کو معاف فرما کر ایک خاص مدّت تک کے لیے دُنیا کی طرف روانہ کر دیا ۔اللّٰہ تعالٰی نے میرے جنّت سے نکالے جانے اور آدم علیہ السلام کے اس قصّے کو قرآن کریم کی سات سورتوں سورة البقرہ، سورة الاعراف، سورة حجر، سورة بنی اسراٸیل، سورة کہف، سورة طہٰ، اور سورة ص میں تفصیل سے بیان فرمایا ھے ۔ میری اس پہلی کام یابی نے مجھے ابلیس سے شیطان بنا دیا اور میں ”لعنت اللّٰہ علٰی شیاطینھم “ قرار دے دیا گیا ۔۔۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box
Emoji