Asma ul Husna (99 name's of Allah) top 10
Asma ul Husna (99 name's of Allah) top 10


 💛اَللہُ 
جَلَّ جَلَالُہٗ

         💓 (خدا کا نام) 

جو شخص روزانہ ایک  ہزار مرتبہ یااللہُ پڑھے گا انشاءاللہ اس کے دِل سے تمام مشوک وشبہات دور ہوجائیں گے اور عزم ویقین کی قوت نصیب ہوگی۔ جو لاعِلاج مریض بکثرت "یااللہُ کا ورد رکھے اور اسکے بعد شفاء کی دعا مانگے اس کو شفائے کامل نصیب ہوگی۔۔۔۔۔۔


💛اَلرَّحْمٰنُ  جَلَّ جَلَالُہٗ

       💓(بے حد رحم کرنے والا)

روزانہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یا رحمٰنُ پڑھنے والے کے دل سے ہر قسم کی سختی اور غفلت انشاءاللہ دُور ہوجائے گی ۔۔۔۔

💛اَلرٌَحِیْمُ  جَلَّ جَلَالُہٗ

          💓(بڑا مھربان)

جو شخص روزانہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یا رحیمُ پرھے گا تمام دنیوی آفتوں سے محفوظ رہے گا اور تمام مخلوق اس پر مہربان ہو جائیگی۔۔۔۔  انشاءاللہ 


💛اَلْمَلِکُ  جَلَّ جَلَالُہٗ

       💓(حقیقی بادشاہ)

روزانہ صبح کی نماز کے بعد کثرت سے یا مَلکُ پڑھنے والے کو اللہ تعالی غنی فرمادیں گے ۔۔۔ انشاءاللہ


💛اَلْقُدُّوْسُ  جَلَّ جَلَالُہٗ

     💓(برائیوں سے پاک ذات)

جو شخص روزانہ زوال کے بعد اس اسم کو کثرت سے پڑھے گا انشاءاللہ اس کا دل روحانی امراض سے پاک ہوجائے گا۔۔۔


💛اَلسَّلاَمُ  جَلَّ جَلَالُہٗ

      💓(بے عیب ذات)

جو شخص کثرت سے اس اسم کو پڑھتا رہے گا انشاءاللہ تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا۔ جو شخص یہ اسم 115 مرتبہ پڑھ کر بیمار پر دم کرے گا اللہ تعالی اس کو صحت وشفاء عطا فرمائے گا۔۔۔۔۔


💛اَلْمُؤْمِنُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

     💓(امن وایمان دینے والا)

جو شخص کسی خوف کے وقت اس اسم کو 630 مرتبہ پڑھے گا انشاءاللہ ہر طرح کے خوف اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔ جو شخص اس اسم کو پڑھے یا لکھ کر پاس رکھے اس کا ظاہر وباطن اللہ تعالی کی امان میں رہے گا۔۔۔


💛اَلْمُھَیْمِنُ  جَلَّ جَلَالُہٗ

      💓(نگھبان)

جو شخص غسل کرکے دورکعت نماز پڑھے اور صدق دل سے سو مرتبہ یہ اسم پڑھے اللہ تعالیٰ اس کا ظاھر وباطن پاک فرمادیں گے اور جو شخص 115 مرتبہ پڑھے گا تو انشاءاللہ وہ پوشیدہ چیزوں پر مطلع ہوگا۔۔۔


💛اَلْعَزِیْزُ  جَلَّ جَلَالُہٗ

      💓(سب پر غالب)

جو شخص چالیس دن تک چالیس مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کو معززومستغنی بنادے گا اور جو شخص نماز فجر کے بعد اکتالیس مرتبہ پڑھتا رہے گا وہ انشاءاللہ کسی کا محتاج نہ ہوگا اور ذلت کے بعد عزت پائے گا۔۔۔۔۔


💛اَلْجَبَّارُ  جَلَّ جَلَالُہٗ

         💓(سب سے زبردست)

جو شخص روزانہ صبح وشام 226 مرتبہ اس اسم کو پڑہے گا انشاءاللہ ظالموں کے ظلم وقہر سے محفوظ رہے گا اور جو شخص چاندی کی انگہوٹی پر یہ اسم نقش کراکے پہنے گا اس کی ہیبت وشوکت لوگوں کے دلوں میں انشاءاللہ پیدا ہوگا۔۔۔۔۔


💛اَلْمُتَکَبِّرُ  جَلَّ جَلَالُہٗ

      💓(بڑائی اور بزرگی والا)

جو شخص کثرت سے اس اسم کا ورد رکھے گا اللہ تعالیٰ اسے عزت اور بڑائی عطا فرمائیں گے اور اگر ہر کام کی ابتداء میں یہ اسم بکثرت پڑھے تو انشاءاللہ اس میں وہ کامیاب ہوگا۔۔۔۔


💛اَلْخَالِقُ  جَلَّ جَلَالُہٗ

    💓(پیدا کرنے والا)

جو شخص سات روز تک متواتر سو مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا انشاءاللہ تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا جو شخص ھمیشہ یہ اسم الخالق پڑھتا رہے گا تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ پیدا کر دیتے ہیں۔ جو اس کی طرف سے ھمیشہ عبادت کرتا ہے اور اس سے اس کا چہرہ منور رہتا ہے۔۔۔


💛اَلْبَارِئُ  جَلَّ جَلَالُہٗ

   💓(جان ڈالنے والا)

اگر بانجھ عورت سات روز روزے رکھے اور پانی سے افطار کرنے کے بعد اکیس مرتبہ الباری المصوّر پڑھے تو انشاءاللہ اولاد نرینہ نصیب ہوگی۔۔۔


💛اَلْمُصَوِّرُ  جَلَّ جَلَالُہٗ

  💓(تصویر بنانے والا)

بے اولاد عورت اس اسم مبارک پر اس طرح عمل کرے کہ سات روزے رکھے اور ہر روز افطار کے وقت ان تین ناموں کو یعنی  

یاَ خَالِقُ۔ یَا بَارِئُ۔ یَا مُصَوِرُ) 21 مرتبہ پڑھ کر ) ایک گلاس پانی پر دم کرے اور اس پانی سے افطار کرے تو اسے اولاد حاصل ہوگی ۔۔۔ انشاءاللہ 


💛اَلْغَفَّارُ  جَلَّ جَلَالُہٗ

💓(اے بڑے بخشنے والے)

جو شخص نماز جمعہ کے بعد سو مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا انشاءاللہ اس پر مغفرت کے آثار ظاہر ھونے لگیں گے اور جو شخص نماز عصر کے بعد روزانہ یا غفار اغفرلی پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کو بخشے ہوئے لوگوں کے زمرہ میں داخل کرے گا۔۔۔ انشاءاللہ 


💛اَلْقَھَّارُ  جَلَّ جَلَالُہٗ

💓(سب کو اپنے قابو میں رکھنے والا)

جو شخص دنیا کی محبت میں گرفتار ہو وہ کثرت سے اس اسم کو پڑھے تو دنیا کی محبت اس کے دل سے انشاءاللہ دور ہوجائے گی اور خدا کی محبت پیدا ہو جائے گی ۔۔۔ 


💛اَلْوَھَّابُ  جَلَّ جَلَالُہٗ

💓(سب کچھ عطا کرنے والا)

جو شخص فقروفاقہ میں گرفتار ہو وہ کثرت سے اس اسم کو پڑھتا کرے یا لکھ کر اپنے پاس رکھے یا چاشت کی نماز کے آخری سجدہ میں چالیس مرتبہ یہ اسم پڑھا کرے تو اللہ تعالیٰ فقروفاقہ سے انشاءاللہ اس کو حیرت انگیز طریقہ سے نجات دے دیں گے۔ اور اگر کوئی خاص حاجت در پیش ھو تو گھر یا مسجد کے صحن میں تین بار سجدہ کرکے ہاتھ اٹھائے اور سو مرتبہ یہ اسم پڑھے انشاءاللہ حاجت پوری ہوجائے گی۔۔۔۔


💛اَلرَّزَّاقُ  جَلَّ جَلَالُہٗ

💓(رزق دینے والا)

جو شخص نماز صبح سے پھلے اپنے مکان کے چاروں کونوں میں دس دس مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کرے گا اللہ تعالیٰ اس پر رزق کے دروازے کھول دیں گے اور بیماری ومفلسی اس کے گھر میں ہر گز نہ آئے گی داھنے کونہ سے شروع کرے اور منہ قبلہ کی طرف رکھے۔۔۔۔


💛اَلْفَتَّاحُ  جَلَّ جَلَالُہٗ

     💓(بھت مشکل کُشا)

جو شخص نماز فجر کے بعد دونوں ہاتھ سینہ پر باندھ کر ستر مرتبہ یافتاحُ پڑھاکرے گا انشاءاللہ اس کا دل نور ایمان سے منور ہوجائے گا ۔۔۔۔


💛اَلْعَلِیْمُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

    💓(بہت وسیع علم والا)

جو شخص کچرت سے یا علیمُ کا ورد کرے گا اللہ تعالیٰ اس پر انشاءاللہ علم ومعفرت کے دروازے کھول دیں گے۔۔۔


💛اَلْقَابِضُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

       💓(روزی تنگ کرنے والا)

جو شخص روٹی کے چار لقموں پر اس اسم کو لکھ کر چالیس دن تک کھائے گا بھوک پیاس زخم اور درد وغیرہ کی تکلیف سے انشاءاللہ محفوظ رہے گا۔۔


💛اَلْخَافِضُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

       💓(پست کر دینے والا)

جو شخص روزانہ پانچ سو مرتبہ یا خافضُ پڑھا کرے اللہ تعالیٰ اس کی حاجتیں انشاءاللہ پوری اور مشکلات دور فرمادیں گے۔ جو شخص تین روزے رکھے اور چوتھے روز ایک جگہ بیٹھ کر ستر بار الخافض پڑھے تو انشاءاللہ دشمن پر فتح یاب ھو۔۔۔۔


💛اَلْبَاسِطُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

   💓(روزی کشادہ کرنے والا)

جو شخص نماز چاشت کے بعد اسمان کی جانب ہاتھ اٹھا کر روزانہ دس مرتبہ اس اسم کو پڑہے گا اور منہ پر ہاتھ پھیرے گا اللہ تعالیٰ اسے انشاءاللہ غنی بنادیں گے اور وہ کبھی کسی کا محتاج نہ ہوگا۔۔


💛اَلرَّافِعُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

          💓(بلند کرنے والا) 

جو شخص ہر مہینہ کی چودھیں رات کو آدھی رات میں سو مرتبہ الرافع پڑھے تو اللہ تعالیٰ اسے مخلوق سے بے نیاز اور تو نگر بنادیں گے۔۔۔


💛اَلْمُعِزُّ   جَلَّ جَلَالُہٗ

           💓(عزت دینے والا)

جو شخص پیر یا جمعہ کے دن بعد نماز مغرب چالیس مرتبہ یا معزُ پڑھا کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو لوگوں میں باعزت اور باوقار بنادیں گے۔۔۔


💛اَلْمُذِلُّ   جَلَّ جَلَالُہٗ

         💓(ذلت دینے والا)

جو شخص پچھتر مرتبہ یا مذل پڑھ کر سر بسجود ہو کر دعا کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو انشاءاللہ حاسدوں ظالموں اور دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھیں گے۔ اگر کوئی خاص دشمن ہو تو سجدہ میں اس کا نام لے کر کہے اے اللہ فلاں ظالم یا دشمن کے شر سے محفوظ رکھ دعا کرے انشاءاللہ قبول ہوگی۔۔۔


💛اَلسَّمِیْعُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

           💓(سب کچھ سننے والا)

 جو شخص جمعرات کے دن چاشت کی نماز کے بعد پانچ سو یا سو یا پچاس مرتبہ یا سمیعُ پڑھے گا انشاءاللہ اس کی دعائیں قبول ہونگی۔ لیکن دور ان عمل درمیان میں کسی سے بات ہر گز نہ کرے اور جو شخص جمعرات کے دن فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان سو مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کو نظر خاص سے نوازیں گے ۔۔


💛اَلْبَصِیْرُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

       💓(سب کچھ دیکھنے والا)

جو شخص نماز جمعہ کے بعد سو مرتبہ یا بصیر پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی نگاہ میں انشاءاللہ روشنی اور دل میں نور پیدا فرما دیں گے۔۔۔

💛اَلْحَکَمُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

   💓(فیصلہ کرنے والا)

جو شخص آخر شب میں 99 مرتبہ باوضو یہ اسم پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے دل کو انشاءاللہ محل اسراروانوار بنادیں گے اور جو شخص جمعہ کی رات میں یہ اسم اس قدر پڑھے کہ بے حال وبے خود ہوجائے تو اللہ تعالیٰ اس کے قلب کو انشاءاللہ کشف والہام سے نوازدے گا۔۔۔۔۔


💛اَلْعَدْلُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

      💓(انصاف کرنے والا)

جو شخص جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں روٹی کے بیس ٹکڑوں پر العدل لکھ کر کھئے گا اللہ تعالیٰ مخلوق کو اس کے لئے انشاءاللہ مسخر فرمادیں گے ۔


💛اَللَّطِیْفُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

     💓(بڑا لطف وکرم کرنے والا )

جو شخص 133 مرتبہ یا لطیف پڑھا کرے انشاءاللہ اس کے رزق میں برکت ہوگی اور اس کے سب کام بخوبی پورے ہوں گے جو شخص فقر وفاقہ دکھ بیماری تنہائی وکسمپر سی یا کسی اور مسیبت میں گرفتار ہو وہ اچھی طرح وضو کرکے دوگانہ نماز پڑھے اور اپنے مقصد ومطلب کو دل میں رکھ کر سو مرتبہ یہ اسم پڑھے انشاءاللہ مقصد پورا ہوگا۔۔۔


💛اَلْخَبِیْرُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

        💓(با خبر اور آگاہ)

جو شخص سات روز تک یہ اسم بکثرت پڑھے گا انشاءاللہ اس پر پوشیدہ راز ظاہر ہونے لگیں گے جو شخص خواہشات نفسانی میں گرفتار ہو وہ بکثرت اس اسم کا ورد کرے انشاءاللہ ان سے رہائی نصیب ہوگی۔۔۔


💛اَلْحَلِیْمُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

         💓(بڑا بردبار)

جو شخص اس اسم کو کاغذ پر لکھ کر پانی سے دھو کر جس چیز پر اس پانی کو چھڑ کے یا ملے گا انشاءاللہ اس میں خیروبرکت ہوگی اور آفتوں سے وہ چیز محفوظ رہے گی ۔۔۔


💛اَلْعَظِیْمُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

        💓(بڑا بزرگ)

جو شخص اس اسم کا بکثرت ورد رکھے گا انشاءاللہ اسے عزت وعظمت نصیب ہوگی۔۔۔


💛اَلْغَفُوْرُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

          💓(بہت بخشنے والا)

جو شخص اس اسم کا بکثرت ورد رکھے گا انشاءاللہ اس کی تمام تکالیف اور رنج وغم دور ہوجائیں گے اور مال واولاد میں برکت ہوگی۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص سجدہ میں یا رب اغفرلی تین مرتبہ کہے گا اللہ تعالیٰ اس کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرمادیں گے۔۔ 


💛اَلشَّکُوْرُ   جَلَّ جَلَالُہٗ 

         💓(قدردان)

جو شخص معاشی تنگی یا کسی اور دکھ درد رنج وغم میں مبتلا ہو وہ اس اسم کو اکتالیس مرتبہ روزانہ پڑھے انشاءاللہ اس سے رہائی نصیب ہوگی۔۔۔


💛اَلْعَلِیُّ   جَلَّ جَلَالُہٗ

       💓(بہت بلندوبالا)

جو شخص اس اسم کو ہمیشہ پڑھتا رہے اور لکھ کر اپنے پاس رکھے اسے رتبہ کی بلندی اور خوشحالی اور مقصد میں کامرانی نصیب ہوگی۔۔۔۔


💛اَلْکَبِیْرُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

           💓(بہت بڑا)

جو شخص اپنے عہدہ سے معزول ہوگیا ہو وہ سات روزے رکہے اور روزانہ ایک ہزار مرتبہ یا کبیر پڑہے وہ انشاءاللہ اپنے عہدہ پر بحال ہوجائے گا اور اس کو بزرگی وبر تری نصیب ہوگی۔۔۔

💛اَلْحَفِیْظُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

               💓(سب کا محافظ)

جو شخص بکثرت یا حفیظ کا ورد رکہے گا اور لکھ کر اپنے پاس رکھے گا وہ انشاءاللہ ہر طرح کے و کطرے اور نقصان و ضرر سے محفوظ رہے گا۔۔۔


💛اَلْمُقِیْتُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

 💓(سب کو روزی اور توانائی دینے والا)

جو شخص خالی آب خورے میں سات مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کرے گا اور اس میں خود پانی پیئے یا کسی دوسرے کو پلائے یا سونگھے گا تو انشاءاللہ اس سے اس کا مقصد پورا ہوگا۔۔۔


💛اَلْحَسِیْبُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

     💓(سب کے لئے کفایت کرنے والا)

جس شخص کو کسی بھی شخص یا چیز کا ڈر ہو وہ جمعرات سے شروع کرکے آٹھ روز تک صبح وشام ستر مرتبہ حسبی اللہ الحسیب پڑھے وہ انشاءاللہ ہر چیز کے شر سے محفوظ رھے گا۔۔۔


💛اَلْجَلِیْلُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

       💓(بڑے اور بلند مرتبہ والا)

جو شخص مشک وزعفران سے اس اسم کو لکھ کر اپنے پاس رکھے گا اور بکثرت یا جلیل کا ورد رکھے گا اللہ تعالیٰ اس کو عزت وعظمت اور قدرومنزلت عطا فرمائیں گے۔۔۔


💛اَلْکَرِیْمُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

       💓(بھت کرم کرنے والا)

جو شخص روزانہ سوتے وقت یا کریم پڑھتے پڑھتے سوجایا کرے اللہ تعالیٰ اس کو علماءوصلحاء میں عزت نصیب فرمائیں گے۔۔۔


💛اَلرَّقِیْبُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

               💓(بڑا نگھبان)

 جو شخص اپنے اہل وعیال اور مال ومنال پر سات مرتبہ اس اسم کو پڑھ کر روزانہ دم کیا کرے اور یا رقیب کا ورد رکھے انشاءاللہ وہ سب آفتوں سے محفوظ رہے گا۔۔۔


💛اَلْمُجِیْبُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

   💓(دعائیں سننے اور قبول کرنے والا)

جو شخص کثرت سے یا مجیب پڑھا کرے انشاءاللہ اس کی دعائیں بارگاہ خداوندی میں قبول ہونے لگیں گی ۔۔


💛اَلْوَاسِعُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

     💓(وسعت والا)

جو شخص بکثرت یا واسع کا ورد رکھے گا انشاءاللہ اس کو ظاہری اور باطنی غنا اللہ تعالیٰ فرمائیں گے۔۔۔


💛اَلْحَکِیْمُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

          💓(بڑی حکمتوں والا)

جو شخص کثرت سے یا حکیم پڑھا کرے اللہ تعالیٰ اس پر انشاءاللہ علم و حکمت کے دروازے کھول دیں گے۔ جس شخص کا کوئی کام پورا نہ ہو تو وہ پابندی سے اس اسم کو پڑھا کرے انشاءاللہ کام پورا ہوجائے گا۔۔۔


  💛اَلْوَدُوْدُ   جَلَّ جَلَالُہٗ 

       💓(بڑا محبت کرنے والا)

جو شخص ایک ہزار مرتبہ یا ودود پڑھ کر کھانے پر دم کرے گا اور بیوی کے ساتھ بیٹھ کر وہ کھانا کھائے گا تو انشاءاللہ میاں بیوی کا جھگڑا ختم ہوجائے گا اور باہمی محبت پیدا ہوجائے گی۔۔۔


💛اَلْمَجِیْدُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

     💓(بڑی بزرگی والا)

جو شخص کسی موذی مرض آتشک جزام وغیرہ میں گرفتار ہو وہ 13 14 اور 15 تاریخ کے روزے رکھے اور افطار کے بعد بکثرت اس اسم کو پڑھا کرے اور پانی پر دم کرکے پیئے انشاءاللہ وہ مرض دور ہوجائے گا۔۔۔

💛اَلْبَاعِثُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

     💓(مردوں کو زندہ کرنے والا)

جو شخص روزانہ سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھ کر 101 مرتبہ یا باعث پڑھا کرے انشاءاللہ اس کا دل علم و حکمت سے زندہ ہوجائے گا۔۔۔


💛اَلشَّھِیْدُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

     💓(ہر جگہ حاظروناظر)

جس شخص کی بیوی یا والاد نافرمان ہو وہ صبح کے وقت اس کی پشیمانی پر ہاتھ رکھ کر 21 مرتبہ یا شھید پڑھ کر دم کرے انشاءاللہ فرمانبردار ہوجائے گی۔۔۔


💛اَلْحَقُّ   جَلَّ جَلَالُہٗ

   💓(برحق وبرقرار رہنے والا)

جو شخص چو کور کاغذ کے چاروں کونوں پر الحق لکھ کر سحر کے وقت کاغذ کو ہتھیلی پر رکھ کر آسمان کی طرف بلند کرکے دعا کرے انشاءاللہ گم شدہ شخص یا سامان مل جائے گا اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔۔۔


💛اَلْوَکِیْلُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

         💓(بڑا کار ساز)

جو شخص کسی بھی آسمانی آفت کے وقت بکثرت یا وکیل کا ورد کرے گا اور اس اسم کو اپنا وکیل بنائے گا وہ انشاءاللہ ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔۔۔


💛اَلْقَوِیُّ   جَلَّ جَلَالُہٗ

     💓(بڑی طاقت و قوت والا)

جو شخص واقعی مظلوم اور کمزور ومغلوب ہو وہ اس ظالم اور طاقتور دشمن کو دفع کرنے کی نیت سے بکثرت اس اسم کو پڑھے انشاءاللہ اس سے محفوظ رہے گا بے محل اور نا حق یہ عمل ہر گز نہ کرے۔۔۔


💛اَلْمَتِیْنُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

       💓(شدید قوّت والا)

جس عورت کے دودھ نہ ہو اس کو المتین کاغذ پر لکھ کر دھو کر پلائیں انشاءاللہ خوب دودھ ہوگا۔۔۔


💛اَلْوَلِیُّ   جَلَّ جَلَالُہٗ

  💓(بڑا مددگار اور حمایتی

جو شخص اپنی بیوی کی عادتوں خصلتوں سے خوش نہ ہو وہ جب اس کے سامنے جائے اس اسم کو پڑھا کرے وہ انشاءاللہ نیک خصلت ہوجائے گی۔۔


💛اَلْحَمِیْدُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

        💓(تعریف کے لائق)

جو شخص 45 دن تک متواتر 93 مرتبہ تنہائی میں یا حمید پڑھا کرے گا اس کی تمام بری مخصلتیں اور عادتیں دور ہوجائیں گی۔۔


💛اَلْمُحْصِیُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

💓(اپنے علم اور شمار میں سب کچھ رکھنے والا)

جو شخص روٹی کے بیس ٹکروں پر روزانہ بیس مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کرکے کھائے انشاءاللہ مخلوق اس کے لیئے مسخر ہو جائے گی۔۔۔


💛اَلْمُبْدِئُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

      💓(پہلی بار پیدا کرنے والا)

جو شخص سحر کے وقت حاملہ عورت کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر 99 مرتبہ یا مبدئ پڑھے گا انشاءاللہ اس کا حمل گرے گا اور نہ وقت سے پہلے اس کا بچہ پیدا ہوگا۔۔۔


💛اَلْمُعِیْدُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

       💓(دوبارہ پیدا کرنے والا)

گم شدہ شخص کو واپس بلانے کے لئے یہ عمل بڑا کثیر ہے۔ جب گھر کے تمام افراد سوجائیں تو گھر کے چاروں کونوں میں ستر ستر مرتبہ یا معید پڑھے انشاءاللہ سات روش میں یا وہ واپس آجائے گا یا اس کا پتہ چل جائے گا۔۔


💛اَلْمُحْیِیُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

     💓(زندگی دینے والا)

جو شخص بیمار ہو بکثرت المحیی کا ورد رکھے یا کسی دوسرے بیمار پر دم کرے تو انشاءاللہ وہ صحت یاب ہوجائے گا جو شخص 89 مرتبہ المحیی پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے وہ ہر طرح کی قیدوبند سے انشاءاللہ محفوظ رہے گا۔۔۔


💛اَلْمُمِیْتُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

         💓(موت دینے والا)

جس شخص کا نفس اس کے قابو میں نہ ہو وہ سوتے وقت سینہ پر ہاتھ رکھ کر الممیت پڑھتے پڑھتے سو جائے تو انشاءاللہ اس کا نفس مطیع ہو جائے گا۔۔۔


💛اَلْحَیُّ    جَلَّ جَلَالُہٗ

      💓(ہمیشہ ہمیشہ زندہ رہنے والا)

جو شخص روزانہ تین مرتبہ الحی کا ورد رکھے گا وہ انشاءاللہ کبھی بیمار نہ ہوگا۔ جو شخص اس اسم کو چینی کے برتن پر مشک اور گلاب سے لکھ کر شیریں پانی سے دھو کر پیئے یا کسی دوسرے بیمار کو پلائے انشاءاللہ شفائے کامل نصیب ہوگی۔۔۔


💛اَلْقَیُّوْمُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

💓(سب کو قائم رکھنے وار سنبھالنے والا)

جو شخص بکثرت اسم القیوم کا ورد رکھے انشاءاللہ لوگوں میں اس کی عزت اور ساکھ زیادہ ہو اور تنہائی میں بیٹھ کر ورد کرے تو انشاءاللہ خوش حال ہوجائے جو شخص صبح کی نماز کے بعد سے سورج نکلنے تک یاحی یاقیوم کا ورد کیا کرے اس کی سستی و کاہلی دور ہوجائے گی۔۔۔


💛اَلْوَاجِدُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

     💓(ہر چیز کو پانے والا)

جو شخص کھانا کھاتے وقت یا واجد کا ورد رکھے گا تو اس کے کھانے کی جو غذا ہے وہ اس کے قلب کیلئے انشاءاللہ طاقت وقوت اور نورانیت کا باعث بنے گی۔۔۔


💛اَلْمَاجِدُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

    💓(بزرگی اور بڑائی والا)

جو شخص تنہائی میں یہ اسم اس قدر پڑھے کہ بے خود ہوجائے تو انشاءاللہ اس کے قلب پر انوار آلہیہ ظاھر ہونے لگیں گے۔۔۔


💛اَلْوَاحِدُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

       💓(اکیلا تن تنہا)

جو شخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ الواحدالاحد پڑھا کرے اس کے دل سے انشاءاللہ مخلوق کی محبت اور خوف جاتا رہے گا جس شخص کے اولاد نہ ہوتی ہو تو وہ اس اسم کو لکھ کر اپنے پاس رکھے اس کو صالح اولاد نصیب ہو گی۔۔۔


💛اَلْاَحَدُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

         💓(اکیلا

جو شخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ الواحدالاحد پڑھا کرے اس کے دل سے انشاءاللہ مخلوق کی محبت اور خوف جاتا رہے گا جس شخص کے اولاد نہ ہوتی ہو تو وہ اس اسم کو لکھ کر اپنے پاس رکھے اس کو صالح اولاد نصیب ہو گی۔۔۔


💛اَلصَّمَدُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

        💓(بے نیاز)

جو شخص سحر کے وقت سجدہ میں سر رکھ کر 115 یا 125 مرتبہ اس اسم کو پڑھے اس کو انشاءاللہ ظاہری وباطنی سچائی نصیب ہوگی اور جو شخص باوضو اس اسم کا ورد جاری رکھے وہ انشاءاللہ مخلوق سے بے نیاز ہوجئے گا۔۔۔


💛اَلْقَادِرُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

        💓(قدرت والا)

جو شخص دورکعت نماز پڑھ کر سو مرتبہ القادر پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے دشمنوں کو ذلیل ورسوا فرمادیں گے اگر وہ حق پر ہوگا۔ اگر کسی شخص کو کسی کام میں وشواری پیش آجائے تو اکتالیس نرتبہ یا قادر پڑھے انشاءاللہ وہ دشواری اس سے دور ہوجائے گی۔۔۔

💛اَلْمُقْتَدِرُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

      💓(پوری قدرت والا)

جو شخص سو کر اٹھنے کے بعد کثرت سے المقتدر کا ورد کیا کرے یا کم یز کم بیس مرتبہ پڑھا کرے انشاءاللہ اس کے تمام کام آسان اور درست ہوجائیں گے۔۔۔۔


💛اَلْمُقَدِّمُ   جَلَّ جَلَالُہٗ

     💓(پہلے اور آگے کرنے والا)

جو شخص جنگ کے وقت المقدم کثرت سے پڑھتا رہے گا اللہ تعالیٰ اسے پیش قدمی کی قوت انشاءاللہ عطا فرمادیں گے اور دشمنوں سے محفوظ رکھیں گے اور جو شخص ہر وقت یا مقدم کا ورد رکھے گا وہ انشاءاللہ اللہ تعالیٰ کا مطیع وفرماں بردار بن جائے گا۔۔۔



💛اَلْمُوءَخِرُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

💓(پیچھے اور بعد میں رکھنے والا)

جو شخص کثرت سے الموءخر کا ورد کرے گا اسے انشاءاللہ سچی توبہ نصیب ہوگی اور جو شخص روزانہ سو مرتبہ اس اسم کو پابندی سے پڑھا کرے اس کو انشاءاللہ ایسا حق تعالیٰ کا قرب نصیب ہوگا کہ اس کے بغیر چین نہ آئیگا۔۔۔


💛اَلْاَوَّلُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

    💓(سب سے پہلے)

جس شخص کے لڑکانہ ہو تو ہو وہ چالیس دن تک چالیس مرتبہ روز الاول پڑھا کرے انشاءاللہ اس کی مراد پوری ہوگی۔ جو شخص مسافر ہو وہ جمعہ کے دن ایک ہزار مرتبہ الاول پڑھے انشاءاللہ جلد بخیریت وطن واپس پہنچے گا۔۔۔


💛اَلْاٰخِرُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

        💓(سب کے بعد)

جو شخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ الاٰخر پڑھا کرے اس کے دل سے غیر اللہ کی محبت دور ہوجائیگی اور انشاءاللہ ساری عمر کی کوتاہیوں کا کفارہ ہوجایگا اور خاتمہ بالخیر ہوگا۔۔۔


💛اَلظَّاھِرُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

       💓(ظاھرو آشکارہ)

جو شخص اشراق کے بعد پانچ سو مرتبہ الظاھر کا ورد کیا کرے اللہ تعالیٰ اس کی آنکہوں میں روشنی اور دل میں نور عطا فرمائیں گے۔۔۔


💛اَلْبَاطِنُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

       💓(پوشیدہ وپنہاں)

جو شخص روزانہ تینتیس مرتبہ یا باطن پڑھا کرے انشاءاللہ اس پر باطنی اسرا ظاہر ہونے لگیں گے اور اس کے قلب میں انس محبت الٰہی پیدا ہوگی۔ جو شخص دورکعت نماز ادا کرے ۔ ھوالاوّل والاٰخروالظاھروالباطن اھو علیٰ کل شئی قدیر پڑھا کرے انشاءاللہ اس کی تمام حاجتیں پوری ہونگی۔۔۔


💛اَلْوَالِیْ    جَلَّ جَلَالُہٗ

      💓(متوالی اور متصرف)

جو شخص کثرت سے الوالی کا ورد رکھے گا وہ نہ گہانی آفتوں سے انشاءاللہ محفوظ رہے گا کورے آبخورہ میں یہ اسم لکھ کر اس میں پانی بھر کر مکان میں چھڑ کے گا تو وہ مکان بھی انشاءاللہ تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا۔ اگر کسی کو مسخر کرنا چاہیے تو گیارہ مرتبہ یہ اسم پڑھے انشاءاللہ وہ فرماں بردار ہوجائے گا۔۔۔


💛اَلْمُتَعَالِیْ    جَلَّ جَلَالُہٗ

        💓(سب سے بلندوبرتر)

جو شخص کثرت سے المتعالی کا ورد رکھے گا انشاءاللہ اس کی تمام مشکلات رفع ہونگی اور جو عورت حالت حیض میں کثرت سے اس اسم کا ورد رکھے انشاءاللہ اس کی تکلیف رفع ہوگی۔۔۔


💛اَلْبَرُّ    جَلَّ جَلَالُہٗ

    💓(بڑااچھا سلوک کرنے والا)


جو شخص شراب نوشی زنا کارہ وغیرہ بدکاریوں میں گرفتار ہو روزانہ سات مرتبہ یہ اسم پڑھے انشاءاللہ ان گناھوں کی رغبت جاتی رہے گی۔ جو شخص حُبّ دنیا میں مبتلا ہو۔ اس اسم کو بکثرت پڑھے حُبّ دنیا اس کے دل سے جاتی رہے گی۔ جو شخص اپنے بچہ پر پیدا ہونے کے بعد ہی سات مرتبہ اس اسم کو پڑھ کر دم کردے اور اللہ کے سپرد کردے وہ بلوغ تک تمام آفتوں سے محفوط رہے گا۔۔۔


💛اَلتَّوَّابُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

  💓(بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا)

جو شخص نماز چاشت کے بعد 360 مرتبہ اس اسم کو پڑھا کرے گا انشاءاللہ اسے سچی توبہ نصیب ہوگی اور جو شخص کثرت سے اس اسم کو پڑھا کرے گا انشاءاللہ اس کے تمام کام آسان ہوں گے۔ اگر کسی ظالم پر دس مرتبہ پڑھ کر دم کیا جائے تو انشاءاللہ اس سے خلاصی نصیب ہوگی۔۔۔


💛اَلْمُنْتَقِمُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

         💓(بدلہ لینے والا)



جو شخص حق پر ہو اور دشمن سے بدلہ لینے کی اس میں قدرت نہ ہو وہ تین جمعہ تک بکثرت یا منتقم پڑھے انشاءاللہ اللہ تعالیٰ خود اس سے انتقام لے لیں گے۔۔۔


💛اَلْعَفُوُّ    جَلَّ جَلَالُہٗ

   💓(بہت زیادہ معاف کرنے والا)

جو شخص کثڑت سے العفو پڑھا کرے اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو انشاءاللہ معاف فرمادیں گے۔۔۔


💛اَلرَّءُوْفُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

      💓(بہت بڑا مشفق)

جو شخص بکثرت یا رءوف کا ورد رکھے انشاءاللہ مخلوق پر مہربان ہوگا اور جو شخص دس مرتبہ درود شرعف اور دس مرتبہ اس اسم کو پڑھے تو انشاءاللہ اس کا غصہ رفع ہوجائے گا اور اگر دوسرے غضبناک شخص پر دم کرے تو اس کا غصہ بہی رفع ہو جائے گا۔۔۔


💛مَالِکُ اْلمُلْکِ    جَلَّ جَلَالُہٗ

           💓(ملکوں کا ماک)

جو شخص یا مالک الملک کو ہمیشہ پڑھتا رہے گا اللہ تعالیٰ اس کو انشاءاللہ غنی اور لوگوں سے بے نیاز فرمادیں گے اور وہ کسی کا بہی محتاج نہ رھے گا۔۔۔


💛ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ    جَلَّ جَلَالُہٗ

      💓(عظمت وجلال اور انعام واکرام والا)

جو شخص کثرت سے یاذوالجلال والاکرام پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کو عزت وعظمت اور مخلوق سے استغناء عطا فرمادیں گے۔۔۔


💛اَلْمُقْسِطُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

    💓(عدل وانصاف قائم کرنے والا)

جو شخص روزانہ اس اسم کو پڑھا کرے وہ انشاءاللہ شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہے گا اوراگر کسی خاص وجائز مقصد کے لیئے سات سو مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا انشاءاللہ وہ مقصد اسے حاصل ہوگا۔۔۔


💛اَلْجَامِعُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

  💓(سب کو جمع کرنے والا)

جس شخص کے اعزایا احباب منتشر ہوگئے ہوں وہ چاشت کے وقت غسل کرکے آسمان کی طرف منہ کر کے دس مرتبہ یاجامع پڑھے اور ایک انگلی بند کرلے اسی طرح ہر دس مرتبہ پر ایک انگلی بند کرتا جائے آخر میں دونوں یاتھ منہ پر پھیرے انشاءاللہ جلد جمع ہوجائیں گے اور اگر کوئی چیز گم ہوجائے تو  اللھم یا جامع الناس لیوم لّاریب فیہ اجمع ضالتی پڑھا کرے وہ چیز انشاءاللہ مل جائے گی جائز محبت کے لئے بھی یہ دعا بے مثال ہے۔۔۔


💛اَلْغَنِیُّ    جَلَّ جَلَالُہٗ

💓(بڑا بے نیاز و بے پروا)

جو شخص روزانہ ستر مرتبہ یا غنی پڑھا کرے اللہ تعالیٰ اس کے مال میں انشاءاللہ برکت عطا فرمائیں گے اور وہ کسی کا محتاج نہ رہے گا۔ جو شخص کسی ظاہری یا باطنی مرض یا بلا میں گرفتار ہو وہ اپنے تمام اعضاء اور جسم پر یاغنی پڑھ کر دم کیا کرے انشاءاللہ نجات پئے گا۔۔۔


💛اَلْمُغْنِیُّ    جَلَّ جَلَالُہٗ

      💓(بے نیازوغنی بنا دینے والا)

جو شخص اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ وظیفہ کی طرح یہ اسم پرھے تو اللہ تعالیٰ اس کو ظاھری وباطنی غنا عطا فرمائیں گے۔ صبح کی نماز کے بعد پڑھے یا عشاء کی نماز کے بعد اس کے ساتھ سورت مزمل بہی تلاوت کریں۔۔۔


💛اَلْمَانِعُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

      💓(روک دینے والا)

اگر بیوی سے جھگڑا یا ناچاقی ہو تو بستر پر لیٹتے وقت بیس مرتبہ یہ اسم پڑھا کرے انشاءاللہ جھگڑا اور ناچاقی دور ہوجائے گی اور باہمی انس ومحبت پیدا ہوجائے گی۔ جو شخص بکثرت اس اسم کا ورد رکھے گا انشاءاللہ وہ ہر شر سے محفوظ رہے گا اور اگر کسی خاص وجائز مقصد کے لیئے پڑھے تو انشاءاللہ وہ حاصل ہوجائے گا۔۔۔


💛اَلضَّارُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

      💓(ضرر پہنچانے والا)

جو شخص شب جمعہ میں سو مرتبہ الضار پڑھا کرے وہ انشاءاللہ تمام ظاھری وباطنی آفتوں سے محفوظ رہے گا اور قرب خداوندی اسے حاصل ہوگا۔۔۔


💛اَلنَّافِعُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

       💓(نفع پہنچانے والا)

جو شخص کشتی یا کسی اور سواری میں سوار ہونے کے بعد یا نافع کثرت سے پڑھتا رہے انشاءاللہ ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔ جو شخص کسی بھی کام کے شروع کرتے وقت اکتالیس مرتبہ یا نافع پڑھ لیا کرے انشاءاللہ کام حسب منشا ہوگا۔ جو شخص بیوی سے جماع کے وقت پڑھ لیا کرے اسے انشاءاللہ اولاد صالح نصیب ہوگی۔۔۔


💛اَلنُّوْرُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

      💓(نور بخشنے والا)

جو شخص شب جمعہ میں سات مرتبہ سورہ نور اور ایک ہزار ایک مرتبہ اس اسم کو پڑھا کرے تو انشاءاللہ اس کا دل انوار الٰہی سے منور ہوجائے گا۔۔۔


💛اَلْھَادِیْ    جَلَّ جَلَالُہٗ 

💓(سیدھا راستہ دکھانے اور اس پر چلانے والا)

جو شخص ہاتھ اٹحا کر آسمان کی طرف منہ کرکے بکثرت یا ھادی پڑھے اور اخیر میں چہرہ پر ہاتھ پھیر لے اس کو انشاءاللہ کامل ہدایت نصیب ہوگی اور اہل معرفت میں شامل ہوجائے گی۔۔۔


💛اَلْبَدِیْعُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

💓(بے مثال چیزوں کو ایجاد کرنے والا)

جس شخص کو کوئی غم یا مصیبت یا کوئی بھی مشکل پیش آئے وہ ایک ہزار مرتبہ یا بدیع السمٰوٰت والارض پڑھے انشاءاللہ اللہ کشائش نصیب ہوگی جو شخص اس اسم کو باوضو پڑھتے ہوئے سوجائے تو جس کام کا ارادہ ہو وہ انشاءاللہ خواب میں نظر آجائے گا۔ جو شخص ںماز عشاء کے بعد یا بدیع العجائب باالخیر یا بدیع بارہ سو مرتبہ گیارہ دن پڑھے گا تو جس کام یا مقصد کے لیئے پڑھے گا انشاءاللہ وہ پورا عمل ختم ہونے سے پہلے حاصل ہوجائے گا۔۔ آزمودہ ہے۔۔


💛اَلْبَاقِیْ    جَلَّ جَلَالُہٗ

          💓(ہمیشہ رہنے والا)

جو شخص اس اسم کو ایک ہزار مرتبہ جمعہ کی رات میں پڑھے اللہ تعالیٰ اس کو ہر طرح کے ضررونقصان سے محفوظ رکھیں گے اور انشاءاللہ اس کے تمام نیک اعمال مقبول ہونگے۔۔۔


💛اَلْوَارِثُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

💓(سب کے بعد موجود رہنے والا)

جو شخص طلوع آفتاب کے وقت سو مرتبہ یا وارث پڑھے گا انشاءاللہ ہر رنج وغم اور سختی ومصیبت سے محفوظ رہے گا اور خاتمہ بالخیر ہوگا اور جو شخص مغرب و عشاء کے درمیان ایک ہزار مرتبہ پڑھے ہر طرح کی حیرانی وپریشانی سے انشاءاللہ محفوظ رہے گا۔۔۔


💛اَلرَّشِیْدُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

     💓(رشد وہدایت دینے والا)

جس شخص کو اپنے کسی کام یا مقصد کی تدبیر نہ سمجھ میں آتی ہو وہ مغرب وعشاء کے درمیان ایک ہزار مرتبہ یارشید پڑھے تو انشاءاللہ یا تو خواب میں تدابیر اس کی نظر میں آجائے گی یا دل میں اس کا القاء ہوجائے گا اور اگر روزانہ اس اسم کا ورد رکھے تو تمام مشکلات انشاءاللہ دور ہوجائے گی اور کاروبار میں خوب ترقی ہوگی۔۔۔


💛اَلصَّبُوْرُ    جَلَّ جَلَالُہٗ

        💓(بڑے صبر وتحمل والا)

جس شخص طلوع آفتاب سے پہلے سو مرتبہ اس اسم کو پڑھے وہ انشاءاللہ اس دن ہر مصیبت سے محفوظ رہے گا اور دشمنوں حاسدوں کی زبانیں بند رہیں گی۔ جو شخص کسی بھی طرح کی مصیبت میں گرفتار ہو وہ ایک ہزار بیس مرتبہ اس اسم کو پڑھے انشاءاللہ اس سے نجات پائے گا اور اطمینان قلب نصیب ہوگا۔۔۔