Story of Prophet Nuh (Noah) in Urdu
Story of Prophet Nuh (Noah) in Urdu 

 طوفانِ نوح 


حضرت آدم علیہ السلام کے بعد اُن کے بیٹے، حضرت شیث علیہ السلام نبی بنے، ان کے بعد حضرت ادریس علیہ السلام آٸے، لیکن میرا کام زور وشور سے جاری رہا۔ اللّٰہ تعالی نے میرے لیے اپنی رسّی دراز کی ہوٸی تھی۔ دنیا کے باسی گم راہی اور ضلالت کے گڑھوں میں دھنسے ھوٸے تھے، جگہ جگہ بُتوں، آگ اور سورج کی پر ستش کی جا رہی تھی۔ میں نہایت کامیابی کے ساتھ لوگوں کو دین سے دُور کرنے میں مصروف تھا کہ اللّٰہ تعالی نے اپنے ایک اور نبی، حضرت نوح علیہ السلام کو مبعوث فرمایا۔ ان کے آنے کے بعد پہلی مرتبہ دنیا میں مجھے اور میرے پیروکاروں کو تباھی کا سامنا کرنا پڑا، یہاں تک کہ میری پوری قوم طوفانِ نوح میں غرق ہوگٸی اور میں ایک بار پہر دنیا میں اکیلا رہ گیا۔ اللّٰہ تعالی نے حضرت نوح علیہ السلام کے واقعے کا قرآنِ کریم میں ٤٣ بار ذکر کیا ہے ۔۔