Islamic Quote
Islamic Quote

 بہت اہم نصیحتیں زندگی بدل دینے والی 

بیوی کے انتخاب میں بہت دور اندیشی سے کام لو کیونکہ تمہاری خوشی یا غمی کا دارو مدار 90٪ اسی پر ہوتا ھے۔۔
۔ بھت سستی چیزیں مت خریدو ۔۔
۔ تنقید کرنے والوں کے پیچھے پڑ کر اپنا وقت برباد مت کرو ۔۔
۔ کسی سیاست دان پر کبھی اندھا اعتماد مت کرو ۔۔
جب کسی سے گاڑی ادھار لو تو پورا تیل بھر کر ہی واپس کرو ۔۔
۔ موبائل کہیں تمھاری زندگی کے خوبصورت لمحات میں خلل انداز نہ ہو کیونکہ موبائل تمھاری اپنی راحت وسکون کے لئے ہے نہ کہ دوسرے کی ۔۔ 
۔ جو تم سے زیادہ مالدار یا غریب ہو اس کے سامنے اپنی دولت کا تذکرہ نہ کرو ۔۔
۔ دوستوں  کو قرض دینے میں محتاط رہو کیونکہ ممکن ہے قرض اور دوستی دونوں سے ھاتھ دھو بیٹھو ۔۔
۔ مخاطب سے اس کی تنخواہ کے متعلق مت پوچھو ہر چیز لکھ  لیا کرو اپنے دماغ پر ہمیشہ بھروسہ مت کرو۔۔
۔ بچے کو سزا اس کے جرم کے مطابق دو ۔۔
۔ قرض اسے دو جو بغیر مانگے واپس کردے ۔۔
۔ ہر  کوئی تعریف پسند ھوتا ہے اس لئے کسی کی تعریف کرنے میں بخیلی نہ کرو ۔۔
۔ کسی سے اختلاف یا بحث ومباحثے کے وقت اپنے اخلاق اور سلیقہ مندی کا دامن نہ چھوڑو ۔۔
۔ اپنے علم کو پہیلاؤ اور لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچاؤ پہنچاؤ کیونکہ ہمیشہ زندہ رہنے کا یہی واحد راستہ ہے ۔۔
۔ اپنی زاتی یا مالی تفصیلات کا اظھار بقدر ضرورت ہی کرو ۔۔
۔ اگر کوئی تمھارے دوست کی تعریف کرے تو اپنے دوست سے ضرور اس کا ذکر کرو ۔۔
۔ اگر کوئی تمھارے ساتھ بدسلوکی کرے تو تم اس کے بچے کے ساتھ احسان کرکے اسے سبق سکھاؤ ۔۔
۔ شادی اس سے کرو جو مال ودولت میں تمھارے برابر یا تم سے کمتر ھو ۔۔
۔ کوئی چیز جب تمھیں دوبار ادھار لینے کی ضرورت پڑے تو وہ چیز بازار سے خرید لو ۔۔
۔ روزانہ آدھا گھنٹہ چھل قدمی کرو ۔۔
۔ تمھاری گھڑی وقت سے پانچ منٹ آگے رھنی چاھیے ۔۔
۔ تصنع اور بناوٹ سے دور رہو ۔۔
۔ معمولی چیزوں میں بحث و تکرار مت کرو ۔۔
۔ جہاں بھی رہو وہاں اپنا اچھا اثر چھوڑنے کی کوشش کرو ۔۔
۔ جب عورتیں مرد کی تمام خواہشات شادی سے پہلے ہی پوری کر دیں گی تو مرد کو نکاح کی کیا ضرورت ہے پہر ۔۔۔؟
اور جب مرد عورتوں کے پاک دامن کو داغدار کریں گے تو ان کے حصے میں پاک دامن عورتیں کیسے ائیں گی ۔۔؟
گھر سے باھر نکلتے ہی آپ کا دو قسم کی عورتوں سے سامنا ہوتا ہے ۔
پہلی قسم:- ان عورتوں کی ہے جو عزیز مصر کی بیوی(زلیخا) والی بیماری کا شکار ہیں ۔ خوب بن سنور کر پرفیوم لگائے یے پردہ ۔۔۔
زبان حال سے کھہ رہی ہوتی ہیں ۔۔۔ " ھیت لک " (قریب آؤ ، جلدی آؤ) ۔۔
دوسری قسم " وہ عورت جو ستر وحجاب کی پابند، مگر مجبوری نے اسے گھر سے نکالا اور وہ اپنی زبان حال سے کھہ رہی ہوتی ہے ۔۔۔
"حتٰی یصدر الرعاء وابونا شیخ کبیر" (جب تک چرواہے واپس نہ لوٹ جائیں اور ہمارے والد بھت بوڑھے ہیں )۔۔
" پہلی قسم کی عورتوں سے آپ وہی معاملہ کریں جو عورتوں سے آپ وہی معاملہ کریں جو حضرت یوسف علیہ السلام نے کیا تھا، یعنی کہیں "معاذاللہ " (اللہ کی پناہ ) ۔۔ 
اور دوسری قسم کی عورتوں سے آپ وہی معاملہ کریں جو حضرت موسی علیہ السلام نے کیا تھا، یعنی ادب واحترام سے انکی مدد کریں اور اپنے کام میں مشغول ہوجائیں ۔
اور اللہ کا فرمان: " فسقی لہما ثم تولی الی الظل" یاد رکھیں ۔۔
کیونکہ یوسف علیہ السلام اپنی عفت وپاکدامنی کی بناء پر عزیز مصربن گئے تھے ۔ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے حسن تعامل کی بناء پر اللہ نے انہیں نیک بیوی اور پرامن رہائش عطاء کی تھی ۔۔۔