Story of Prophet Adam (PBUH) & Eve (Hawa)
Story of Prophet Adam (PBUH) & Eve (Hawa) 


حضرت آدم علیہ السلام اور بیبی حوا 


 دُنیا میں آدم علیہ السلام اور حوّا کے ملاپ کے بعد اللّٰہ نے انھیں اولاد کشیر سے نوازا ۔ ایک جوڑا صبح پیدا ھوتا اور ایک شام کو ۔ صبح والے جوڑے سے شام والے جوڑے کے شادی کردی جاتی ۔ اسی طرح ایک دن صبح قابیل اور اُس کی بھن ، اقلیمیا پیدا ھوٸی، جب کہ شام کو ہابیل اور اس کی بہن یہودا پیدا ہوٸی۔ قانون قدرت کے مطابق قابیل کی شادی یہودا سے اور قابیل کی شادی اقلیمیا سے ہونا تھی ۔ اقلیمیا نہایت حَسین وخُوب صُورت تھی، جب کہ یہودا بدشکل ۔ قابیل نے یہودا سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ وہ اپنی بہن اقلیمیا سے شادی کرنا چاھتا تھا ۔ حضرت آدم علیہ السلام نے دونوں بیٹوں سے کہا کہ ”تم دونوں اللّٰہ کی راہ میں قربانی دو، جس کی قربانی قبول ہوجاٸے گی، اُس کے ساتھ اقلیمیا کی شادی کردی جاٸے گی ۔“ 

چوں کہ ہابیل حق پر تھا، لہٰذا اُس کی قربانی قبول کرلی گٸی۔ یہی وہ لمحہ تھا، جب میں ناک کے ذریعے قابیل کے جسم میں  داخل ہوا اور اس کے دماغ پر قبضہ کرکے اس کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں پر حاوی ھوگیا۔

میں نے قابیل کو مشورہ دیا کہ ” اگر تو اقلیمیا کو حاصل کرنا چاھتا ہے، تو قابیل کو قتل کردے“۔ پہلے وہ ہچکچایا، لیکن جب میں نے اس کی ھمت بڑھاٸی۔ لالچ ، حسد اور انتقام کے جذبات بیدار کیے، تو وہ راضی ہوگیا۔ اور پہر ایک دن اس نے ہابیل کو قتل کر ڈالا۔ اس واقعے کی تفصیل سورة الماٸدہ میں موجود ہے۔ بعد ازاں، قابیل اپنے والد کے خوف سے یمن بھاگ گیا۔ تاھم، مجھ جیسا شیطانی، ہتھکنڈوں کا موجود اس کے ساتھ تھا ۔ میں پہلے اسے عیش وعشرت پر لگایا، اس کی بھت سی شادیاں کرواٸیں، کیوں کہ اپنے کام کو منظّم طریقے سے آگے بڑھانے کے لیے مجھے ایک مضبوط ٹیم کی ضرورت تھی ۔ میں آگ سے پیدا ہوا ھوں، لہٰذا میں نے اسے آتش پرست بنا دیا۔ اللّٰہ تعالی نے مجھے مکمل چُھوٹ دے رکھی تھی۔ جب اس کی نسل تیزی سے بڑھنے لگی، تو میں نے اسے پتہر کے بت بنانے کا طریقہ سکھایا۔ اب کچھ آتش پرست بن گٸے اور کچھ بُتوں کو پوجنے لگے ۔۔