Asma ul Husna 99 name's ideas top 10
Asma ul Husna 99 name's ideas top 10 

ِبرکات  

اسماءُالحُسنٰے
و
اسماءُالمُصطفٰے ﷺ


اسماءُالحُسنٰے

 یہ اللہ تعالی کے مقدس نام ہیں جن کے متعلق خود ارشاد باری تعالی ہے کہ اچھے نام اللہ تعالی ہی کے ہیں۔ پس اسے ان ناموں سے یاد کرو یعنی اللہ تعالی کو اس کے ناموں سے پکارنا عین عبادت ہے اللہ تعالی کے ناموں کے ورد کا ثبوت اس حدیث سے بھی ملتا ہے جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا ہے کہ بیشک اللہ تعالی کے ننانوے نام ہیں جو کوئی اسے ان ناموں سے یاد کرے گا وہ جنتی ہو گیا ۔ یعنی جو کوئی اللہ تعالی کو ان ناموں سے پکارتا ہے اللہ تعالی اسے آخرت میں جنت میں داخل کرے گا ۔ پس معلوم ہوا کہ اللہ تعالی کے یہ نام بڑی اھمیت اور فضیلت کے حامل ہیں۔ کیوںکہ اسماءالحسنے کا ورد اضافہ رزق حصول برکت شفائے امراض رفع حاجات رفع غربت وتنگدستی دفع آسیب حصول رحمت حصول ولایت دین وایمان کی سلامتی گویا کہ دین ودنیا میں کامیابی کے لئے بھت ہی مجرّب ہے۔ لہٰذا نماز فجر کی تلاوت کے بعد ان ناموں کو ایک مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالینا بھت بھتر ہے۔ دینی ودنیوی نقطہ نظر سے فائدہ مند ثابت ھوگا۔۔۔۔