
Surah Ikhlas

سورہ اخلاص کی فضیلت
ابوالدردا رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کیا تم سے کوئی شخص روزانہ رات کو تہائی قرآن نھیں پڑھ سکتا، صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہا اجمعین نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ تھائی قرآن کیونکر پڑھا جاسکتا ہے، آپ نے فرمایا قُلْ ھُوَاللہُ اَحَدٌ تھائی قرآن کے برابر ہے، اسے پڑھ لیا کرو ۔
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو قُلْ ھُوَاللہُ اَحَدٌ پڑھتے سُنا ، فرمایا واجب ھوئی میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ کیا شئے واجب ہوئی، آپ ﷺ نے فرمایا اس شخص کے لئے جنت واجب ھوئی ۔
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص روزانہ دو سو مرتبہ قُلْ ھُوَاللہُ اَحَدٌ پڑھے اس کے پچاس برس کے گناھ دُور کئے جاتے ہیں مگر قرض کا گناھ معاف نھیں کیا جائے گا ۔
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص سونے کا ارادہ کرے تو جب اپنے بستر پر جائے تو اسے داہنے پہلو پر لیٹنا چاہیے ۔ اس کے بعد قُلْ ھُوَاللہُ اَحَدٌ سو بار پڑھے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا اے میرے بندے جنت میں داھنی طرف سے داخل ہوجا ۔
سید بن المسیب رضی اللہ تعالی عنہ سے مرسلََا روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص دس مرتبہ قُلْ ھُوَاللہُ اَحَدٌ پڑھے اس کے لئے جنت میں ایک محل بنایا جاتا ہے اور جو بیس مرتبہ پڑھے اس کے لئے دو محل اور جو تیس بار پڑھے اس کے لئے تین محل ، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ خدا کی قسم ، اس چرح تو ہم جنت میں بھت سے محل بنالیں گے۔ نبی ارکم ﷺ نے فرمایا اللہ کا فضل بھت وسیع وفراخ ہے ۔۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box
Emoji