Hadith
Hadith 


 معوذتین کی فضیلت 

عقبۃ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ کیا میں پناھ حاصل کرنے کے لئے سورہ ھود اور سورہ یوسف کی تلاوت کیا کروں آپ نے فرمایا قُلْ اَعَوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعَوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ سے پڑھ کر خدا کے نزدیک اس معاملہ میں کوئی شئے نہیں ۔
عبد اللہ خبیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شب ہم حضور ﷺ کی تلاش میں نکلے، رات بھت تاریک تھی اور بارش ہو رہی تھی، جب ہم آپ ﷺ  کے پاس پہنچے تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا کھ میں نے عرج کیا یا رسول اللہ ﷺ کیا کھوں، آپ نے فرمایا قُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَدُ - قُلْ اَعَوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ  صبح وشام تین بار پڑھا کرو، تجھے ہر چیز کے لئے کافی ہوں گی اور تمام بلائیں دفع ہوں گی ۔
عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں نبی اکرم ﷺ جب رات کو اپنے بستر پر جاتے تو دونوں ہاتھ ملاتے پہر قُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَدُ - قُلْ اَعَوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دم کرتے، پہر دونوں ہاتھوں کو سارے جسم پر پہیرتے ، جھاں تک ہاتھ پہنچتے ، سر اور چہرہ سے شروع فرماتے ، پہر بدن کے اگلے حِصّہ پر پہیڑتے ، پہر پچھلے حِصّہ پر، اسی طرح تین بار پڑھ کر تین بار دم کرتے اور ہاتھ پہیرتے۔
عقبۃ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا عجیب آیات ہیں جو آج کل شب مجھ پر نازل کی گئی کہ انکی مثل آج تک کوئی سورت نھین دیکھی گئی اور وہ  قُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَدُ - قُلْ اَعَوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ہیں ۔ اور نسائی کی روایت میں یہ بھی ہے کہ عقبۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میرے دل میں ان سورتوں کی اہمیت کا کوئی خاص اثر نہ ہوا، اگلے روز نماز صبح میں نبی اکرم ﷺ نے یہی سورتیں تلاوت فرمائیں، اور فرمایا اے عقبۃ رضی اللہ تعالی عنہ تونے ان سورتوں کی اہمیت دیکھی ۔۔۔