![]() |
Quran |
فضائل قرآن
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کتاب اللہ یعنی قرآن کی ایک آیت دنیا اور دنیا میں جتنی مخلوقات ہیں سب سے بھتر ہے ۔
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا تم میں بھترین شخص وہ ہے جو قرآن کی تعلیم دیتا یا قرآن کی تعلیم حاصل کرتا ہو ۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا قرآن کا ماہرر اپنے اعمال کے لحاظ سے ان بزرگ ونیک کار فرشتوں کے ساتھ ہے جو لوحِ محفوظ سے احکام خداوندی لکھتے ہیں، اور جو شخص قرآن اٹک اٹک کر پڑھے اس کے لیے دوہرا ثواب ہے، ایک قرآن پڑھنے کا دُوسرا قرآن کے لیے تکلیف برداشت کرنے کا ۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ھضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا حسد بجزدو شخصوں کے اور کسی سے جائز نہیں، اوّل وہ شخص جسے خدا نے قرآن عطا کیا ہو، اور وہ اسے شب وروز پڑھتا ہو اور اس کے احکام پر عمل کرتا ھو، دُوسرا وہ شخص جسے خدا نے مال عطا کیا ہو وہ اسے دن رات اللہ کی راہ میں دیتا ہو۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا جس کے دل میں ذرا سا بھی قرآن نہ ہو وہ ایک اجڑے ہوئے اور ویران کھر کی طرح ہے ۔
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص قرآن کا ایک حرف پڑھے گا اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ، پہر حضور اکرم ﷺ نے سمجھانے کے لیے مثالاََ ارشاد فرمایا میرا یہ مقصد نہیں کہ الٓمّٓ ایک حرف ہے بلکہ اس میں الف ایک جدا گانہ حرف، لام علیحدہ حرف میم علیحدہ حرف ہے یعنی لفظ کو حروف نہ سمجھنا، تو جس نے لفظ الٓمّٓ کہا اس کے لیے تیس نیکیاں لکھی گئیں ۔
ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ خدری فرماتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جس کو قرآن خوانی دُعا اور ذکر الٰہی سے مشغول رکھے یعنی قرآن پڑھنے کے باعث دُعا اور ذکر اللہ کا وقت میسّر نہ آئے میں اسے مانگنے والوں سے زیادہ دیتا ہوں، اور کلام اللہ کی تمام مخلوقات پر بزرگی ایسی ہی ہے جیسی میری بزرگی میری تمام مخلوقات پر ۔
معاذ رضی اللہ تعالٰی عنہ جہنی فرماتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص قرآن یاد کرے اور اس پر عمل کرے تو قیامت کے روز اس کے ماں باپ کو تاج پہنایا جائے گا، جس کی روشنی اس دنیا کے آفتاب سے زیادہ ہوگی، اور وہ بھی اس صورت میں جب کہ آفتاب بجائے آسمان کے تمہارے گھروں میں اُتر آئے، یعنی اس سے اندازہ کرلو کہ خود حافظ قرآن اور اس پر عامل کا کیا مقام ہوگا ۔
عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا اگر قرآن کو چمڑے کے اندر بند کر دیا جائے اور پہر اسے آگ میں ڈالا جائے تو وہ ہر گز نہ جلے گا، یعنی بدن انسانی چمری کی طرح ہے، اور جس کے سینہ میں قرآن محفوظ ہے اس پر دوزخ کی آگ اثر نہ کرے گی ۔
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا جس نے قرآن پڑھا، پہر اسے یاد کیا اور اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام سمجھا تو اسے اللہ جنت میں داخل فرمائے گا اور اس کے گھر والوں میں سے دس شخصوں کے حق میں اس کی شفاعت قبول فرمائے گا اور وہ دس اشخاص وہ ہیں جو قطعی دوزخی ہیں ۔۔۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box
Emoji