Quran Explorer
Quran Explorer 


ظالم کے ظلم سے بچنے اور طلب نصرت کی دُعا 

رَبَّنَآ اَخْرِِجْنَا مِنْ ھٰذِہِ الْقَرْیَۃِ الظَّالِمِ اَھْلُھَا ج  وَاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْکَ وَلِیََّا ج   وَّاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْکَ نَصِیْرََا ۔
سورہ النساء آیت : 75
ترجمہ:- اے ہمارے پروردگار! ھمیں اس بستی سے نکال لائیے جس کے باشندے ظلم توڑ رھے ہیں اور ہمارے لیے اپنی طرف سے کوئی حامی پیدا کر دیجیے اور ھمارے لیے اپنی طرف سے کوئی مددگار کھڑا کر دیجیے ۔۔۔

حق کی گواہی دینے والوں کے ساتھ کی دعا 

رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَاکْتُبْنَا مَعَ الشّٰھِدِیْنَ ۔
سورہ المائدہ آیت : 83
ترجمہ:- اے پروردگار! ھم ایمان لے آئے ہیں لہذا گواہی دینے والوں کے ساتھ ہمارا نام بھی لکھ لیجیے ۔۔۔

ظلم سے بچنے کی دعا 

رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ ۔
سورہ الاعراف آیت : 47
ترجمہ:- اے ھمارے پروردگار1 ہمیں ان ظالم لوگوں کے ساتھ نہ رکھنا ۔۔۔

صبر ثابت قدمی اور فرمانبرداری کی دعا 

رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرََا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ ۔
سورہ الاعراف : آیت 126
ترجمہ:- پروردگار! ہم پر صبر کے پیمانے انڈیل دے اور ہمیں اس حالت میں موت دے کہ ہم تیرے تابعدار ہوں ۔۔


ظالم قوم کے فتنہ سے بچنے کی دعا

عَلَی اللہِ رَبَّنَا لاَتَجْعَلْنَا فِتّنَۃََ لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِکَ مِنَ الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ ۔
سورہ یونس آیت : 85 تا 86
ترجمہ:- اللہ ہی پر ہم نے بھروسہ کرلیا ہے اے ھمارے پروردگار ہمیں ان ظالم لوگوں کے ہاتھوں آزمائش میں نہ ڈالیے اور اپنی رحمت سے ہمیں کافر قوم سے نجات دے دیجیے ۔۔۔

کاموں میں آسانی اور حصول رحمت کی دعا

رَبَّنَآ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃََ وَّھَیِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدََا ۔
سورہ الکھف آیت : 10
ترجمہ:- ہمارے پروردگار! ہم پر خاص اپنے پاس سے رحمت نازل فرمائیے اور ہماری اس صورت حال میں ہماری لیے بھلائی کا راستہ مہیا فرما دیجیے ۔۔۔

بخشش اور رحمت کی دعا

رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ ۔
سورہ المؤمنون آیت : 109
ترجمہ:- اے پروردگار! ہم ایمان لے آئے ہیں پس ہمیں بخش دیجیے اور ہم پر رحم فرمائیے ،اور آپ سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم فرمانے والے ہیں ۔۔۔

رحمت ومغفرت کے حصول کی دعا

رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرپ الرّٰحِمِیْنَ ۔
سورہ المؤمنون آیت : 118
ترجمہ:- پروردگار! ہماری خطائیں بخش دے اور رحم فرمادے تو سارے رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے ۔۔۔

جھنم کے عذاب سے بچنے کی دعا

رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جََھَنَّمَ ق اِنَّ عَذَابَھَا کَانَ غَرَامََا ۔
سورہ الفرقان آیت : 65 
ترجمہ:- ہمارے پروردگار! جہنم کے عذاب کو ہم سے دور رکھیے حقیقت یہ ہے کہ اسکا عذاب وہ تباھی ہے جو چمٹ کر رہ جاتی ہے۔۔۔

بیوی بچوں کو آنکھوں کی ٹھنڈک اور اچھا نمونہ وسربراہ بننے کی دعا

رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنِِ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامََا ۔
سورہ الفرقان آیت : 74
ترجمہ:- ہمارے پروردگار! ہمیں اپنی بیوی بچوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیز گاروں کا سربراھ بنادے ۔۔۔

فرشتوں کی اہل امان کے حق میں مغفرت، حصول جنت، برائی اور جھنم کے عذاب سے بچنے کی دعا 

رَبَّنَا وَسِعْتَ کُلَّ شِئِِ رَّحْمَۃََ وَّعِلْمََا فَاغْفِرْ لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَاتَّبَعُوْا سَبِیْلَکَ وَقِھِمْ عَذَابَ الْجَھِیْمِ رَبَّنَا وَاَدْخِلْھُمْ جَنّٰتِ عَدْنِ نِ الَّتِیْ وَعَدْتَّھُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآئِھِمْ وَاَزْوَاجِھِمْ وَذُرِّیّٰتِھِمْ ط اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ وَقِھِمُ السَّیِّاٰتِ وَمَنْ تَقِ السَّیِّاٰتِ یَوْمَئِذِِ فَقَدْ رَحِمْتَہٗ وَذٰلِکَ ھُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْم ۔
سورہ آیت : 7 تا 9
ترجمہ:- ہمارے پروردگار! تیری رحمت اور علم ہر چیز پر حاوی ہے اسلئے جن لوگوں نے توبہ کرلی ہے اور تیرے راستے پر چل پڑے ہیں انکی بخشش فرمادے اور انہیں دوزخ کے عذاب سے بچالے اے پروردگار! انہیں ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں داخل فرما جس کا تونے ان سے وعدہ کیا ہے نیز انکے ماں باپ اور بیوی بچوں میں سے جو نیک ھوں انہیں بھی، یقیناََ تیری اور صرف تیری ذات وہ ہے جسکا اقتدار بھی کامل ہے جس کی حکمت بھی کامل اور انکو ہر طرح کی برائیوں سے محفوظ رکھ اور اس دن جسے تونے برائیوں سے محفوظ کرلیا اس پر تونے بڑا رحم فرمایا اور یہی زبردست کامیابی ھے ۔۔۔

شکر نعمت، اعمال صالحہ کی توفیق اور اولاد کی اصلاح کی دعا 

رَبِّ اَوْزِعْنِیْٓ اَنْ ا۔شْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحََا تَرْضٰہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ ۔
سورہ الاحقاف آیت : 15
ترجمہ:- یا رب! مجھے توفیق دیجیے کہ میں آپ کی اس نعمت کا شکر ادا کروں جو آپ نے مجھے اور میرے ماں باپ کو عطا فرمائی اور ایسے نیک اعمال کروں جن سے آپ راضی ھوجائیں اور میرے لیے میری اولاد کو بھی صلاحیت دے دیجیے میں آپ کے حضور توبہ کرتا ہوں اور میں فرمانبرداروں میں شامل ہوں ۔۔۔

سواری پر سوار ہونے کی دعا

سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَںاَ ھٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ وَاِنَّآ اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ ۔
سورہ الزخرف آیت : 13 تا 14
ترجمہ:- پاک ہے وہ ذات جس نے سواری کو ہمارے بس میں دیدیا ورنہ ہم میں یہ طاقت نھیں تھی کہ اسکو قابو میں لاسکتے اور بیشک ہم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں ۔۔۔


اہل ایمان اور اپنے لیے مغفرت وبخشش اور کینہ وبغض دور کرنے کی دعا 

رَبَّنَا اَغْفِرْلَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذَیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلََّا لَِّّؒذِیْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَآ اِنَّکَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ ۔
سورہ الحشر آیت : 10
ترجمہ:- ہمارے پروردگار! ہماری بھی مغفرت فرمائیے اور ہمارے ان بھائیوں کی بھی جو ھم سے پھلے ایمان لاچکے ہیں اور ہمارے دلوں میں ایمان لانے والوں کے لیے کوئی بغض نہ رکھیے اے ہمارے پروردگار! آپ بھت شفیق، بھت مھربان ہیں ۔۔۔

روحانی ترقی اور مغفرت وبخشش کی دعا


رَبَّنَآ اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَاغْفِرْلَنَا ج اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شِیْءِِ قَدِیْرٌ ۔
سورہ التحریم آیت : 8
ترجمہ:- ھمارے پروردگار! ھمارے لیے اس نور کو مکمل کر دیجیے اور ھماری مغفرت فرمادیجیے یقیناََ آپ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والے ہیں۔۔۔


حصول جنت کی دعا

رَبِّ ابْنِ لِیْ عِنْدَکَ بَیْتََا فِیْ الْجَنَّۃِ ۔
سورہ التحریم آیت : 11
ترجمہ:- میرے پروردگار! میرے لیے اپنے پاس جنت میں ایک گھر بنادے ۔۔۔


ہر قسم کے جسمانی وروحانی، ظاھری وباطنی امراض کے لیے آیات شفاء


وَیَشْفِ صُدُوْرّ قَوْمِِ مُّؤْمِنِیْنَ ۔
سورہ التوبہ آیت : 14
ترجمہ:- اور مومنوں کے دل ٹھنڈے کردے ۔۔۔

یٰٓاَیُّھَا النَّاسُ قَدْ جَآءَتْکُمْ مَّؤْعِظَۃٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَشِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ لا وَھُدََی وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ ۔
سورہ یونس آیت : 57
ترجمہ:- لوگو تمھارے پاس ایک ایسی چیز آئی ہے جو تمھارے پروردگار کی طرف سے ایک نصیحت ہے، اور دلوں کی بیماریوں کے لیےشفا ھے اور ایمان والوں کے لیے ہدایت اور رحمت کا سامان ہے ۔۔۔

وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآءٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ  لا وَلَا یَزِیْدُ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا خَسَارََا ۔
سورہ بنی اسرائیل آیت : 82
ترجمہ:- اور ھم وہ قرآن نازل کر رہے ہیں جو مومنوں کے لیے شفا اور رحمت کا سامان ہے، البتہ ظالموں کے حصے میں اس سے نقصان کے سوا کسی اور چیز کا اضافہ نھیں ہوتا ۔۔۔

وَاِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِیْنِ ۔
سورہ الشعراء آیت : 80
ترجمہ:- اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو مجھے شفا دیتا ہے ۔۔۔

قُلْ ھُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ھُدََی وَّشِفَآءٌ ۔
سورہ حم السجدہ آیت : 44
ترجمہ:- کھہ دو کہ جو لوگ ایمان لائے ان کے لئے یہ ھدایت اور شفا کا سامان ہے ۔۔۔


جادو، نظربد، حسد اور ہر قسم کے برے اثرات سے حفاظت کے لیے 

 
قُلْ ھُوَ اللہُ اَحَدٌ 0 اَللّٰہُ الصَّمَدُ 0 لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُولَدْ 0 وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوََ اَحَدٌ 0
سورہ الاخلاص
 ترجمہ:- کھہ دو بات یہ ہے کہ اللہ ہر لحاظ سے ایک ہے، اللہ ہی ایسا ہے کہ سب اسکے محتاج ہیں وہ  کسی کا محتاج نہیں، نہ اسکی کوئی اولاد ہے، اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے، اور اس کے جوڑ کاکوئی نہیں ۔۔

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ 0 مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ 0 وَمِنْ شَرِّ غَاسِقِِ اِذَا وَقَبَ 0 وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِیْ الْعُقَدِ 0 وَمِنْ شَرِّ حَاسِدِِ اِذَا حَسَدَ 0
سورہ الفلق 
ترجمہ:- کھو کہ میں صبح کے مالک کی پناھ مانگتا ھوں، ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ پہیل جائے اور ان جانوں کے شر سے جو گنڈے کی گرہوں میں پہونک مارتی ہیں، اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے ۔۔۔
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ 0 مَلِکِ النَّاسِ 0 اِلٰہِ النَّاسِ 0 مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ لا الْخَنَّاسِ 0 اَلَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ 0 مِنَ الْجَنَّۃِ وَالنَّاسِ 0
سورہ الناس 
ترجمہ:- کھو کہ میں پناہ مانگتا ھوں سب لوگوں کے پروردگار کی، سب لوگوں کے بادشاہ کی، سب لوگوں کے معبود کی، اس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو پیچھے کو چھپ جاتا ہے، جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے، چاھے وہ جنات میں سے ہو، یا انسانوں میں سے ۔۔۔

خاتمہ

سُبْحٰنَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَ وَسَلٰمٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۔
ترجمہ:- تمھارا پروردگار عزت کا مالک ہے، ان سب باتوں سے پاک ہے جو یہ لوگ بناتے ہیں اور سلام ہو پیغمبروں پر اور تمام تر تعریف اللہ کی ہے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے ۔۔۔