Portal Islam top 10
Portal Islam top 10 


 یہ عباد الرحمٰن کی صفات ہیں 

س۔۔۔۔۔ "وَالَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللہِ اِلٰہِ آخَرَ وَلَا یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللہُ اِلَّا بِالْحَقِ وَلَا یَزْنُوْنَ ۔۔۔۔۔ اِلٰی ۔۔۔۔۔ وَیُبَدِّلُ اللہُ سَیِّئَاتِھِمْ حَسَنَاتِِ ۔۔۔۔۔۔ الخ "۔ آپ نے فرمایا کہ یہ آیت کفار کے بارے میں ھے جب کہ یہ آیت عباد الرحمن کے بارے میں بہت آگے سے چلی آرہی ہے ۔ " وَعِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ " ۔۔۔۔۔۔ سے لے کر " وَکَانَ اللہُ غَفُوْرََا رَّحِیْمََا " ۔۔ اور پہر آگے بھی عباد الرحمن کی صفات بیان کی گٸی ہیں تو درمیان میں کفار کا تذکرہ کھاں ہے۔۔؟  معارف القرآن میں بھی یہی لکھا ہے جو آپ نے فرمایا مگر قرینے سے اوصاف اور عیوب عباد الرحمن ہی کے معلوم ہوتے ہیں۔۔۔

ج۔۔۔۔۔ اگر جاھلیت میں یہ افعال سرزد ہوٸے ہوں اور پہر ”اِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا۔۔“ کے ذیل میں آگٸے تو عباد الرحمن کے عنوان سے ان کا ذکر کیا جاتا، اور بندہ کا یہ کھنا کہ یہ کفار کے بارے میں ہے جو کہ بعد مسلمان ہوگٸے تھے ان دونوں باتوں میں تعارض کیا ہے۔۔۔؟ صفات تو عباد الرحمن ہی کی بیان ہو رہی ہیں ان میں یہ ذکر کیا کہ شرک نہیں کرتے، قتل نہیں کرتے، زنا نھیں کرتے اور الّا کے بعد بتایا گیا کہ جنھوں نے بحالت کفران گناھوں کا ارتکاب کیا مگر بعد میں ایمان اور عمل صالح کرکے اس کا تدارک کرلیا وہ بھی عباد الرحمن میں شامل ہیں ۔۔۔۔

س۔۔۔۔۔ ”اِلَّا مَنْ تَابَ“ کے متعلق آپ نے فرمایا کہ جنھوں نے بحالت کفران گناھوں کا ارتکاب کیا۔ اس میں صرف اتنا اور پوچھنا ہے کہ ”بحالت کفر“ کی صراحت آیت میں کھاں ہے۔۔؟ بحالت ایمان مرتکب گناہ بھی تو توبہ سے پاک ہوجاتا ہے ۔۔

ج۔۔۔۔۔ درمنثور میں شانِ نزول کی روایات نقل کی ہیں ان سے یہ بات معلوم ہوتی ہے ۔۔۔