Define Islam top 10
Define Islam top 10


 ڈارون کا نظریہ نفی خالق پر مبنی ہے ۔۔۔

س۔۔۔۔۔ درندے پرندے اور ہزار ہا مخلوق اللہ کی کس طرح پیدا ہوٸی، آپ نے جواب میں فرمایا کہ ۔۔” اس بارے میں کوٸی تصریح نظر سے نہیں گزری۔۔“ تو اس بارے میں عقیدہ کیا رکھا جاٸے۔۔؟ اگر مذھب اس بارے میں کوٸی رہنماٸی نہیں کرتا تو مخلوق کے بارے میں ڈارون کے نظریہ ارتقإ کو تقویت ملتی ہے ۔۔۔

ج۔۔۔۔۔ ڈارون کا نظریہ تو نفی خالق پر مبنی ہے، اتنا عقیدہ تو لازم ہے کہ تمام اضاف مخلوق کو تخلیق الٰہی نے وجود بخشنا ہے، لیکن کس طرح اس کی تفصیل کا علم نہیں ۔۔
انسان کس طرح وجود میں آیا 

س۔۔۔۔۔ جناب مولانا صاحب قرآن وحدیث سے ثابت ہے کہ اللہ تعالی نے بنی نوع انسان میں حضرت آدم علیہ السلام کو بنایا اور ہم سب ان کی اولاد ہیں مگر ١٥،٤،١٩٨٩ٕ بروز جمعہ کو ہم نے ٹی وی پر دن کے ١٠ بجہ ایک فلم دیکھی جس میں یہ بتایا گیا کہ انسان مرحلہ وار شکل میں آیا یعنی پہلے جراثیم پھر مچھلی بندر وغیرہ اور اس کی آخری شکل آج کے انسان کی ہوٸی ۔۔۔
اب آپ وضاحت کے ساتھ بتاٸیں کہ شریعت کا اس بارے میں کیا فیصلہ ہے اور ایک مسلمان کا اس بارے میں کیا ایمان ہونا چاھیے ۔۔ اگر یہ ٹی وی والی فلم غلط ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے ۔۔۔؟
 
ج۔۔۔۔۔ یہ ڈارون کا نظریہ ارتقإ ہے کہ سب سے پہلا انسان (حضرت آدم علیہ السلام) یکا یک قاٸم وجود میں نھیں آیا، بلکہ بھت سی ارتقاٸی منزلیں طے کرتے ہوٸے بندر کی شکل وجود میں آٸی، اور پھر بندر نے مزید ارتقاٸی جست لگا کر انسان کی شکل اختیار کرلی، یہ نظریہ اب ساٸنس کی دنیا  میں بھی فرسودہ ہوچکا ہے، اس لٸے اس طویل عرصہ میں انسان نے کوٸی ارتقاٸی منزل طے نھیں کی، بلکہ ترقی معکوس کے طور پر انسان تدریجإ ”انسان نما جانور“ بنتا جا رھا ہے ۔۔۔
جہاں تک اھل اسلام کا تعلق ہے ان کو ڈارون کے نظریہ ارتقا پر ایمان لانے کی ضرورت نھیں، ان کے سامنے قرآن کریم کا واضح اعلان موجود ہے کہ ”اللہ تعالی نے مٹی سے آدم کا قالب بنایا، اسی میں روح پھونکی، اور وہ جیتے جاگتے انسان بن گٸے۔۔“ 
جس فلم کا آپ نے ذکر کیا ہے ممکن ھے کہ ان کا قرآن وحدیث پر ایمان نہ ہو، اور جن لوگوں نے ٹی وی پر یہ فلم دکھاٸی وہ بھی قرآن وحدیث کے بجاٸے ڈارون پر ایمان رکھتے ہونگے، لیکن جس چیز پر مجھے تعجب ہے وہ یہ ہے کہ پاکستان میں اس فلم کے دکھاٸے جانے پر کسی نے احتجاج نہیں کیا، ایسا لگتا ہے کہ وطن عزیز کو غیر شعوری طور پر لادین اور ملحد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔۔۔