
Islamic dua idea top 10

دعا کی فضیلت
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دعا مٶمن کا ہتھیار ہے، دین کا ستون ہے اور زمین کا نور ہے۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی کے ہاں دعا سے زیادہ اور کسی چیز کی وقعت نہیں۔
ایک حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص یہ چاھے کہ اللہ تعالی اسکی سختیوں اور مصیبتوں کے وقت قبول فرماٸیں اس کو چاھیے کہ وہ فراخی اور خوش حالی میں بھی کثرت سے دعا مانگا کرے۔
ایک حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو بھی مسلمان (کسی چیز کے ) مانگنے کے لیے اللہ تعالی کی جانب رجوع کرتا ہے (اور دعا مانگتا ہے ) اللہ تعالی اس کو وہ چیز ضرور دیتے ہیں، یا وھی چیز اس کو فی الفوردے دیتے ہیں یا اس کے واسطے (دنیا آخرت میں) اس کو ذخیرہ کر دیتے ہیں ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اللہ تعالی سے کوٸی سوال نہیں کرتا، اللہ تعالی اس سے ناراض ہوجاتے ہیں ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین سے خطاب کرکے فرمایا: تم اللہ تعالی سے دعا مانگنے میں عاجز نہ بنو (اور کوتاہی نہ کرو) کہ دعا (کرتے رہنے) کی صورت میں ہر گز کوٸی شخص (کسی ناگہانی آفت سے) ہلاک نہ ہوگا ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دعا کے سوا کوٸی چیز قضا (تقدیر کے فیصلہ) کورد نہیں کرسکتی، اور نیکی (عمل خیر) کے سوا کوٸی چیز عمر کو نہیں بڑھا سکتی۔ ایک حدیث کا مضمون ہے کہ جس شخص کے لٸے دعا کا دروازہ کھول دیا گیا اس کے لٸے رحمت کے، جنت کے اور قبولیت کے دروازے کھول دیے گٸے ۔۔۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box
Emoji