آل رسول کا مصداق
س۔۔۔۔۔ حضرت حسنین رضی اللہ تعالی عنہما کی اولاد کو آل رسول کہا جاتا ھے، حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہ کی وجہ سے، تو کیا وجہ ہے کہ آپ ﷺ کی دوسری صاحبزادیوں کی اولاد کو آل رسول نہیں کھتے۔۔؟ حالانکہ حضرت عثمان کی ازواج حضرت ام کلثوم اور حضرت رقیہ رضی اللہ عنہما سے بھی اولاد بھت پہیلی ہے ۔۔؟
ج۔۔۔۔۔ یہ عزت حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہ کی خصوصیت تھی کہ ان کی اولاد آل رسول ﷺ کہلائی، دوسری صاحبزادیوں سے نسل چلی نہیں ۔۔
ذات حق کے لئے مفرد وجمع کے صیغوں کا استعمال
س۔۔۔۔۔ اللہ تعالی نے اپنے کالم پاک میں اپنے لئے کبھی تو " اَنَا" واحد کا صیغہ استعمال کیا ہے اور کبھی " نَحْنُ" جمع کا صیغہ جیسے: " اِنِّیْ اَنَا اللہُ۔ " ، " نَحْنَ نَزَّلْنَا عَلَیْکَ الْقُرْآنَ " اس تفریق کی کیا وجہ ہے۔۔؟
ج۔۔۔۔۔ اصل تو صیغہ واحد ہے لیکن کبھی کبھی اظھار عظمت کے لئے صیغہ جمع استعمال کیا جاتا ہے، " اِنِّیْ اَنَا اللہُ۔" میں توحید ہے اور توحید کے لئے واحد کا صیغہ موزوں تر ہے اور " اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَیْکَ الْقُرْآنَ۔ " میں اس عظیم الشان کتاب کی تنزیل اور حفاظت کا ذکر ہے اور یہ دونوں منزل ( نازل کرنے والے ) اور محافظ (حفاظت کرنے والے ) ) عظمت وقدرت کو مقتضی ہیں اس لئے یہاںجمع کا صیغہ لانا بلیغ تر ہوا ۔۔۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box
Emoji