Dua idea top 10
Dua idea top 10 

 پیش لفظ 

اللہ تعالی نے دنیا وآخرت کی کامیابی اپنے آوامر کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقہ سے پورا کرنے میں رکھی ہے، اور ہمیں اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع کا حکم دیا۔ لہذا پوری امت پر لازم ہے کہ زندگی کے ہر شعبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اتباع کرے اور انسانیت کو اللہ تعالی کی طرف بلاٸے تاکہ دنیا وآخرت کی فوزو فلاح نصیب ہو۔ اس (مسنون دعاٸیں) میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وہ دعاٸیں ذکر کی گٸی ہیں، جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وقتًا فوقتًا اللہ تعالی سے مانگیں۔ ان دعاٶں کے مفھوم پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر وقت مسلمانکے دل میں اللہ تعالی کی عظمت وبڑاٸی اور اپنی عاجزی ونکساری کا استحضار رہے اور ان مبارک دعاٶں کا اہتمام کرکے اللہ تعالی کی یاد اور قرب میں ترقی کرے۔ اس طباعت میں دعا کے الفاظ مع لفظی ترجمہ شامل ہیں ترجمہ علاوہ جو الفاظ وضاحت کے لٸے لکھے گٸے ان کو قوسین میں درج کیا گیا ہے۔ یہ دعاٸیں کتب حدیث ، حصن حصین، حیاة الصحابہ، منتخب احادیث، مسنون دعاٸیں مٶلفہ مولانا عاشق الٰہی صاحب سے لی گٸی ہیں۔ اللہ تعالی اخلاص کے ساتھ ہر مسلمان کو عمل کرنے اور دوروں کو عمل پر لانے کی توفیق دے ۔۔۔