Islamic Beliefs
Islamic Beliefs 

کیا موت کی موت سے انسان صفت الٰہی میں شامل نہیں ہوگا ۔۔؟ 

س۔۔۔۔۔ آخرت میں موت کو ایک مینڈھے کی شکل میں لاکر ذبح کر دیا جاٸے گا، اس سے تو ہمیشہ کی زندگی لازم آگٸی جو حق تعالٰی کی صفت ہے، پہر ´مادامت السموت والارض الا ماشاء ربک ۔´ بھی فرمایا ہے حالانکہ زمین آسمان سب لپیٹ دیٸے جاٸیں گے، ´ یوم نطوی السماء کطی السجل للکتب ۔´
 
ج۔۔۔۔۔ اہل جنت کی ہمیشہ کی زندگی امکان عدم کے ساتھ ہوگی اور حق تعالی شانہ کے لٸے ہمیشہ کی زندگی بغیر امکان عدم کے ہے اور امکان ایک ایسا عیب ہے جس کے ہوتے ہوٸے اور کسی نقص کی ضرورت نہیں رہ جاتی: ´ الا ماشاء ربک ۔´ میں اسی امکان کا ذکر ہے ۔

چرند پرند کی روح سے کیا مراد ہے ۔۔؟ 

س۔۔۔۔۔ انسان کے علاوہ دوسری ہزاروں مخلوق چرند، پرند، درند، آبی، صحراٸی وغیرہ کی تخلیق کس طرح ہوٸی ۔۔؟ اور کیا ان کو ´ قل الروح من امر ربی ´ والی روح سے بھی کچھ حصہ ملا ہے یا ان میں صرف روح انسانی ہوتی ہے جو غذا سے حاصل ہوتی ہے۔۔؟ اور کیا ان کی ارواح بھی فرشتہ قبض کرتا ہے۔۔؟ 

ج۔۔۔۔۔ یہ تو ظاھر ہے کہ ہر جاندار کی روح امر رب سے ہی آتی ہے، آیت میں ہر روح مراد ہے یا صرف روح انسانی دونوں احتمال ہیں ۔ مجھے اس کی تحقیق نہیں اور تلاش کی فرصت نہیں ۔۔

یہ ذوقیات ہیں 

س۔۔۔۔۔ شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمت اللہ علیہ فرماتےہیں : ´ آنحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مظہر ذات الہی اور دوسرے انبیاء مظہر صفات الہی ہیں، اور عالم مخلوق مظہر اسماء الہی ہے ۔ ´ جب کہ حضرت مجدد صاحب رحمت اللہ علیہ اپنے مکتوب ٤٥ بنام خواجہ حسام الدین میں لکھتے ہیں: ´ تمام کاٸنات حق تعالی کے اسماء وصفات کا آٸینہ ہے، لیکن اس کی ذات کا کوٸی آٸینہ ہے اور نہ مظہر، اس کی ذات کو عالم کے ساتھ کوٸی مناسب نہیں ۔

ج۔۔۔۔۔ یہ امور منصوص تو ہیں نہیں، اکابر کے ذوقیات ہیں اور ذوقیات میں اختلاف مشاہد ہے، بہرحال یہ امور اعتقادی نہیں ذوقی ہیں ۔۔۔