![]() |
Quranic ayat turjema and Dua top 10 |
حضرت یوسف علیہ السلام کی دعائیں
مکر،فریب،برائی اور فتنوں سے بچاؤ کی دعا
رَبِّ السِّجْنُ اَحَبُّ اِلَیَّ مِمَّا یَدْعُوْنَنِیْٓ اِلَیْہِ ج وَاِلَّا تَصْرِفْ عَنِّیْ کَیْدَھُنَّ اَصْبُ اِلَیْھِنَّ وَاَکُنْ مِّنَ الْجٰھِلِیْنَ ۔
سورہ یوسف آیت 33
ترجمہ:- یا رب! یہ عورتیں مجھے جس کام کی دعوت دے رہیں ھیں، اسکے مقابلے میں قید خانہ مجھے زیادہ پسند ہے، اور اگر تونے مجھے انکی چالوں سے محفوظ نہ کیا تو میرا دل بھی انکی طرف کھینچنے لگے گا،اور جو لوگ جھالت کے کام کرتے ھیں ،ان میں میں بھی شامل ہوجاؤنگا۔۔۔
حالت اسلام پر موت اور صالحین میں شمولیت کی دعا
فَاطِرَالسَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ قف اَنْتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ ج تَوَفَّنِیْ مُسْلِمََا وَّاَلْحِقْنِیْ بِاصّٰلِحِیْنَ
سورہ یوسف آیت 101
ترجمہ:- آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے! توہی دنیا اور آخرت میں میرا رکھوالا ہے مجھے اس حالت میں دنیا سے اٹھانا کہ میں تیرا فرمانبردار ہوں اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کرنا ۔۔۔۔
شرح صدر، کاموں میں آسانی اور زبان میں تاثیر کی دعا
رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِّرْلِیْٓ اَمْرِیْ وَاحْلُلْ عُقْدَۃََ مِّنْ لِّسَانِیْ یَفْقَھُوْاقَوْلِیْ ۔
سورہ طہ آیت 28 تا 25
ترجمہ:- پردگار! میری خاطر میرا سینہ کھول دیجیے، اور میرے لیے میرا کام آسان بنا دیجیے، اور میری زبان میں جو گرہ ھے اسے دور کر دیجیے، تاکہ لوگ میری بات سمجھ سکیں۔۔۔۔
معافی اور بخشش کی دعا
رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ ۔
سورہ قصص آیت 16
ترجمہ:- پرودگار! میں نے اپنی جان پر ظلم کرلیا آپ مجھے معاف فرمادیجیے۔۔۔
ادائے شکر اور مجرموں کا مددگار بننے سے اجتناب کی دعا
رَبِّ بِمَآ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ فَلَنْ اَکُوْنَ ظَھِیْرََا لِّلْمُجْرِمِیْنَ ۔
سورہ قصص آیت 17
پرودگار! آپ نے مجھ پر انعام کیا ھے تو میں آئندہ کبھی مجرموں کا مددگار نھیں بنونگا۔۔۔
ظالموں سے نجات کی دعا
رَبِّ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظٰلِمِیْنَ ۔
سورہ قصص آیت 21
ترجمہ:- میرے پردگار! مجھے ظالم لوگوں سے بچالے ۔۔
ہدایت کے حصول کی دعا
عَسٰی رَبِّیْٓ اَنْ یَّھْدِیَنِیْ سَوَآءَ السَّبِیْلِ ۔
سورہ قصص آیت 22
ترجمہ:- مجھے پوری امید ہے کہ میرا پرودگار مجھے سیدھے راستے پر ڈال دے گا۔۔۔
خیر اور رزق کے حصول کی دعا
رَبِّ اِنِّیْ لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرِِ فَقِیْرٌ ۔
سورہ قصص آیت 24
ترجمہ:- میرے پردگار! جو کوئی بھتری تو مجھ پر اوپر سے نازل کردے، میں اس کا محتاج ہوں۔۔
حضرت سلیمان علیہ السلام کی دعا
نعمتوں پر شکر، نیک اعمال کی توفیق اور صالحین میں شمولیت کی دعا
رَبِّ اَوْزِعْنِیْٓ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحََا تَرْضٰہُ وَاَدْخِلْنِیْ بِرَحْمَتِکَ فِیْ عِبَادِکَ الصّٰلِحِیْنَ ۔
سورہ النمل آیت 19
ترجمہ:- میرے پردگار! مجھے اس بات کا پابند بنا دیجیے کہ میں ان نعمتوں کا شکر ادا کردوں جو آپ نے مجھے اور میرے والدین کو عطا فرمائی ہیں، اور وہ نیک عمل کروں جو آپ کو پسند ہو، اور اپنی رحمت سے مجھے اپنے نیک بندوں میں شامل فرمالیجیے۔۔۔
حضرت ایوب علیہ السلام کی دعا
بیماری اور تکلیف کو دُور کرنے کی دعا
اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ ۔
سورہ انبیاء آیت 83
ترجمہ:- مجھے یہ تکلیف لگ گئی ہے، اور تو سارے رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ھے ۔۔۔
حضرت یونس علیہ السلام کی دعا
آزمائش سے نجات حاصل کرنے کی دعا
لَّٓا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ ق اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ ۔
سورہ انبیاء آیت 87
ترجمہ:- یااللہ تیرے سوا کوئی معبود نھیں تو ہر عیب سے پاک ہے بیشک میں قصوروار ھوں۔۔۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box
Emoji