Quranic ayat turjema top 10
Quranic ayat turjema top 10

حضرت زکریا علیہ السلام کی دعائیں

پاکیزہ اولاد کے حصول کی دعا

 رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَۃََ طَیِّبَۃََ ج  اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَآءِ 
سورہ آل عمران آیت 38
ترجمہ:- یا رب مجھے خاص اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرمادے بیشک تو دعا کا سننے والا ہے ۔۔


تنہائی سے نجات اور بہتر وارث پیدا ہونے کی دعا 

رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدََا وَّاَنْتَ خّیْرُ الْوَارِثِیْنَ ۔ 
سورہ انبیاء آیت 89 
ترجمہ:- یا رب! مجھے اکیلا نہ چھوڑیے اور آپ سب سے بہتر وارث ہیں۔۔۔


آخر عمر میں نیک اولاد کے حصول کی دعا

رَبِّ اِنِّیْ وَھَنَ الْعَظْمُ مِنِّیْ وَاشْتَعَلَ الرَّاْسُ شَیْبََا وَلَمْ اَکُنُم بِدُعَآئِکَ رَبِّ شَقِیََّا وَاِنِّیْ خِفْتُ الْمَوَالِیَ مِنْ وَّرَآئِیْ وَکَانَتِ امْرَاَتِیْ عَاقِرََا فَھَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ وَلِیََّا یَّرِثُنِیْ وَیَرِثُ مِنْ اٰلِ یَعْقُوْبَ ق صلے وَاجْعَلْہُ رَبِّ رَضِیََّا ۔ 
سورہ مریم : آیت 4 تا 6 
ترجمہ:- پرودگار ! میری ہڈیاں تک کمزور پڑ گئی ہیں اور سر بڑھاپے کی سفیدی سے بھڑک اٹھا ہے اور پرودگار! میں آپ سے دعا مانگ کر بھی نا مراد نھیں ہوا، اور مجھے اپنے بعد اپنے چچازاد بھائیوں کا اندیشہ لگا ہوا ھے اور میری بیوی بانجھ ہے، لہذا آپ خاص اپنے پاس سے مجھے ایک ایسا وارث عطا کر دیجیے جو میرا بھی وارث ہو، اور یعقوب علیہ السلام کی اولاد سے بھی میراث پائے اور یارب! اسے ایسا بنائیے جو خود آپ کا پسندیدہ ہو ۔۔۔


Quran Ayat in Urdu Tarjuma
Quran Ayat in Urdu Tarjuma


حضرت عیسٰی علیہ السلام کی دعائیں 

خوشی اور مزاق میں برکت کی دعا

اَللّٰھُمَّ رَبَّنَآ اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَۃََ مِّنَ السَّمَآءِ تَکُوْنُ لَنَا عِیْدََا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَاٰیَۃََ مِّنْکَ ج  وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خُیْرُالرّٰزِقِیْنَ ۔
سورہ المائدہ : آیت 114
ترجمہ:- یا اللہ! ھم پر آسمان سے ایک خوان اتار دیجیے جو ھمارے لیے اور ھمارے اگلوں اور پچھلوں کے لیے ایک خوشی کا موقع بن جائے اور آپ کی طرف سے ایک نشانی ہو اور ہمیں یہ نعمت عطا فرما ہی دیجیے ، اور آپ سب سے بہتر عطا فرمانے والے ہیں ۔۔ 

گمراھوں کے لیے بخشش کی دعا 

اِنْ تُعَذِّبْھُمْ فَاِنَّھُمْ عِبَادُکَ ج  وَاِنْ تَغْفِرْلَھُمْ فَاِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ۔
سورہ المائدہ : آیت 118
ترجمہ:- اگر آپ ان کو سزا دیں تو یہ آپ کے بندے ہیں ہی، اور اگر آپ انھیں معاف فرمادیں تو یقینا آپ کا اقتدار بھی کامل ہے، حکمت بھی کامل ۔۔


Quran Ayat in Urdu Tarjuma
Quran Ayat in Urdu Tarjuma


حضرت محمد مصطفٰی ﷺ کی دعائیں 

حصول غلبہ وقوت اور رزق میں کشادگی کی دعا 

اَللّٰھُمَّ مٰلِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِیْ الْمُلْکَ مَنْ تَشَآءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآءُ ز وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ ط بِیَدِکَ الْخَیْرُ ط  اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شِئِِ قَدِیْرٌ تُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّھَارِ وَتُوْلِجُ النَّھَارَ فِی الَّیْلِ ز وَتُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَتُرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیّ ز وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابِِ ۔
سورہ اٰل عمران : آیت 26 تا 27  
ترجمہ:- اے اللہ ! اے اقتدار کے مالک ! تو جس کو چاھتا ھے اقتدار بخشتا ھے، اور جس سے چاھتا ھے اقتدار چھین لیتا ھے، اور جس کو چاھتا ھے عزت بخشتا ھے اور جس کو چاھتا ھے رسوا کر دیتا ھے تمام تر بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ھے، یقینا تو ہر چیز پر قادر ھے، تو ہی رات کو دن میں داخل کرتا ھے اور دن کو رات میں داخل کرتا ھے، اور تو ہی بے جان چیز میں سے جاندار کو برآمد کرلیتا ھے اور جاندار میں سے بے جان چیز نکال لاتا ھے، اور جس کو چاھتا ھے بے حساب رزق عطا فرماتا ھے ۔۔۔