Quranic Ayat 2020 top 10
Quranic Ayat top 10 


 کاموں میں آسانی اور اللہ پر توکل کی دعا

حَسْبِیَ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ۔
سورہ التوبہ : آیت 129
ترجمہ:- میرے لیے اللہ کافی ھے، اس کے سوا کوئی معبود نھیں ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا ھے، اور وہی عرش عظیم کا مالک ھے ۔۔۔

والدین کے لیے رحمت کی دعا

رَبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرََا ۔
سورہ بنی اسرائیل : آیت 24
ترجمہ:- یا رب! جس طرح انھوں نے میرے بچپن میں مجھے پالا ہے آپ بھی انکے ساتھ رحمت کا معاملہ کیجیے ۔۔

آغاز وانجام کے خیر، ہونے اور نصرت الہی کی دعا 

رَبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقِِ وَّاَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقِِ وَّاجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطٰنََا ںَّصِیْرََا ۔
سورہ بنی اسرائیل : آیت 80
ترجمہ:- یارب! مجھے جھاں داخل فرما اچھائی داخل فرما، اور جہاں سے نکال اچھائی کے ساتھ نکال، اور مجھے خاص اپنے پاس سے ایسا اقتدار عطا فرما جس کے ساتھ تیری مدد ہو ۔۔۔

علمی ترقی کی دعا 

رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمََا ۔
سورہ طٰہٰ : آیت 114
ترجمہ:- میرے پرودگار! مجھے علم میں اور ترقی عطا فرما ۔۔۔

حق فیصلہ طلب کرنے کی دعا

رَبِّ احْکُمْ بِالْحَقِّ ط وَرَبُّنَا الرَّحْمٰنُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰی مَا تَصِفُوْنَ ۔
سورہ انبیاء : آیت 112
ترجمہ:- اے میرے  پرودگار! حق کا فیصلہ کر دیجیے اور ہمارا پروردگار بڑی رحمت والا ہے، اور جو باتیں تم بناتے ہو انکے مقابلے میں اسی کی مدد درکار ہے ۔۔۔

عذاب الہی اور ظالموں سے بچنے کی دعا

رَّبِّ اِمَّا تُرِیَنِّیْ مَا یُوْعَدُوْنَ رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِیْ فِی الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ ۔
سورہ المؤمنون : آیت 94
ترجمہ:- پروردگار! جس عذاب کی دھمکی انکو دی جا رہی ہے، اگر آپ اسے میری آنکھوں کے سامنے لے آئیں تو اے میرے پروردگار ! مجھے ان ظالم  لوگوں کے ساتھ شامل نہ کیجیے گا ۔۔۔

برے خواب اور شیطانی وسوسوں سے بچنے کی دعا

رَّبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ھَمَزٰتِ الشَّیْظٰنِ وَاَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ ۔
سورہ المؤمنون : آیت 97 تا 98 
ترجمہ:- میرے پروردگار! میں شیطان کے لگائے ہوئے چرکوں سے آپ کی پناھ مانگتا ہوں ، اور میرے  پروردگار ! میں ان کے اپنے قریب آنے سے بھی آپ کی پناھ  مانگتا ہوں ۔۔۔