![]() |
Quranic Ayat 2020 top 10 |
﷽
گمراہی سے بچنے اور طلب رحمت کی دعا
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا
وَھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃََ ج اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُ رَبَّنَآ اِنَّکَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمِِ لَّا رَیْبَ فِیْہِ ط اِنَّ اللہَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادّ ۔
سورہ اٰل عمران : آیت 8 تا 9
ترجمہ:- ہمارے رب تونے ہمیں جو ہدایت عطا فرمائی ہے اسکے بعد ہمارے دلوں میں ٹیڑھ پیدا نہ ھونے دے اور خاص اپنے پاس سے ھمیں رحمت عطا فرما بیشک صرف تیری ہی ذات وہ ہے جو بے انتھا بخشش کی خوگر ھے ہمارے پروردگار تو تمام انسانوں کو ایک ایسے دن جمع کرنے والا ھے جسکے آنے میں کوئی شک نھیں، بیشک
اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ۔۔۔
گناہوں کی بخشش اور عذاب سے بچنے کی دعا
رَبَّنَآ اِنَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ۔
سورہ اٰل عمرال : آیت 16
ترجمہ:- ہمارے پروردگار! ہم آپ پر ایمان لے آئے ہیں اب ہمارے گناھوں کو بخش دیجیے اور ھمیں دوزخ کے
عذاب سے بچالیجیے ۔۔۔
اقرار ایمان، اتباع رسول اور حق کی شھادت دینے والوں کے ساتھ کی دعا
رَبَّنَآ اٰمَنَّا بِمَآ اَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاکْتُبْنَا مَعَ الشّٰھِدِیْنَ ۔
سورہ اٰل عمران : آیت 53
ترجمہ: ہمارے رب! آپ نے جو کچھ نازل کیا ہے ہم اس پر ایمان لائے ہیں اور ہم نے رسول کی اتباع کی ہے لہذا ہمیں ان لوگوں میں لکھ لیجیے جو حق کی گواھی دینے والے ہیں ۔۔۔
گناھوں کی معافی، صبر، ثابت قدمی اور طلب نصرت کی دعا
رَبّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْٓ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقَدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ ۔
سورہ اٰل عمران : آیت 147
ترجمہ:- ہمارے پروردگار!ہمارے گناھوں کو بھی اور ہم سے اپنے کاموں میں جو زیادتی ہوئی ہو اسکو بھی معاف فرما دے ہمیں ثابت قدمی بخش دے اور کافر لوگوں کے مقابلے میں ہمیں فتح عطا فرمادے ۔۔۔
اللہ کی کفایت اور وکالت کے حصول کی دعا
حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ ۔
سورہ اٰل عمران : آیت 183
ترجمہ:- ہمارے لیے اللہ کافی ھے اور وہ بھترین کار ساز ہے ۔۔۔
دوزخ کے عذاب اور رسوائی سے بچاؤ کی دعا
رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلََا ج سُبْحٰنَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ رَبَّنَآ اِنَّکَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ اَخْزَیْتَہٗ وَمَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارِِ ۔
سورہ اٰل عمران : آیت 192
ترجمہ:- ہمارے پروردگار! آپ نے یہ سب کچھ بے مقصد پیدا نہیں کیا آپ ایسے فضول کام سے پاک ہیں پس ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالیجیے ہمارے رب! آپ جس کسی کو دوزخ میں داخل کردیں اسے آپ نے یقینا رسواہی کردیا اور ظالموں کو کسی قسم کے مددگار نصیب نہ ھونگے ۔۔۔
گناھوں سے معافی اور نیک انجام کی دعا
رَبَّنَآ اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیََا یُّنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ اَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّکُمْ فَاٰمَنَّا صلے رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَکَفِّرْعَنَّا سَیِّاٰتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِ ۔
سورہ اٰل عمران : آیت 193
ترجمہ:- اے ہمارے پروردگار! ہم نے ایک منادی کو سنا جو ایمان کی طرف پکار رہا تھا کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ چناچہ ہم ایمان لے آئے لہذا ہمارے پروردگار ! ہماری خاطر ہمارے گناھ بخش دیجیے ہماری برائیوں کو ہم سے مٹادیجیے اور ہمیں نیک لوگوں میں شامل کرکے اپنے پاس بلائیے ۔۔۔
وعدہ الٰہی کی تکمیل اور روز قیامت رسوائی سے بچنے کی دعا
رَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰی رُسُلِکَ وَلَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ ط اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ ۔
سورہ اٰل عمران : آیت 194
ترجمہ:- ہمارے پروردگار! ہمیں وہ کچھ بھی عطا فرمائیے جسکا وعدہ آپ نے اپنے پیغمبروں کے ذریعے ہم سے کیا ہے اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کیجیے یقینا آپ وعدے کی کبھی خلاف ورزی نھیں کیا کرتے ۔۔۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box
Emoji