Hadees 2020 Ideas top 10
 Hadees 2020 Ideas top 10 

جادو، اثراتِ شیاطین وجن اور دیگر امراض سے شفایابی کے چند عملیات جو احادیث رسول ﷺ سے ثابت ہیں 

حضور اکرم ﷺ حضرات حسنین رضی اللہ تعالی عنہا کے لیے اور حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام اپنے بیٹوں حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق علیہما السلام کے لیے یہ دعا مانگا کرتے تھے :- ۔

اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ کُلِّ شَّیْطَانِِ وَّھَامَّۃِِ وَمِنْ عِیْنِِ لَّامَّۃِِ ۔
ترمذی 2 تا 27
ترجمہ:- میں اللہ تعالی کے ہمہ گیر کلمات کی پناھ لیتا ھوں ہر شیطان اور زھریلی بلا کے شر سے اور ہر لگنے والی نظر بد کے شر سے ۔۔۔

تکلیف کی جگہ پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھنا :-۔ 

تین مرتبہ اور اَعُوْذُ بِعِزَّۃِاللہِ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَاُحَاذِرُ ۔
ترجمہ:- میں اللہ اور اس کی قدرت کی پناھ لیتا ھوں اس تکلیف کے شر سے جو مجھے ہو رہی ہے اور جس سے میں ڈر رہا ہوں ۔۔۔
مشکوۃ 1 تا 134

حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالی عنہ یہ دعا بڑے بچوں کو سکھایا کرتے اور چھوٹے بچوں کے گلے میں لکھ کر ڈال دیا کرتے تھے ۔۔۔

اَعَوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَ شَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنَ ۔
ترجمہ:- میں اللہ کے ہمہ گیر کلمات کی پناہ لیتا ھوں اللہ کے غضب وغصہ سے، اس کی پکڑ سے، اس کے بندوں کے شر سے اور شیطان کے کچوکوں وسوسوں سے اور اس سے کہ وہ شیطان میرے پاس آئیں ۔۔۔
ابوداود 2 تا 187، ترمذی 2 تا 191 

مریض پر داہنا ہاتھ پھیرتا جائے اور یہ دعا پڑھیں ۔۔

اَللّٰھُمَّ اَذْھِبِ الْبَاْسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَاشِفَاءَ اِلَّا شِفَاءُکَ شِفَاءََ لَا یُغَادِرُ سَقَمََا ۔
ترجمہ:- اے اللہ! تکلیف کو دور فرما، اے لوگوں کے پروردگار اس بیمار کو شفادے اور تو ہی شفا دینے والا ہے، تیری شفا کے سوا کوئی شفا نہیں، ایسی شفا دے کہ کوئی بیماری باقی نہ رھنے دے ۔۔۔
مسلم 2 تا 222

یہ دعا پڑھ کر دم کرے ۔۔۔

بِسْمِ اللہِ اَرْقِیْکَ وَاللہُ یَشْفِیْکَ مِنْ کُلِّ دَاءِِ فِیْکَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدِِ اِذَا حَسَدَ ۔۔
ترجمہ:- میں اللہ کے نام کے ساتھ تجھ پر دم کرتا ہوں اور اللہ ہی تجھ کو شفا دے گا ہر اس بیماری سے جو تیرے اندر ہو اور جھاڑ پھونک کرنے والی عورتوں کے شر سے اور ہر حسد کرنے والے کے شر شے جبکہ وہ حسد کرنے لگے ۔۔
  ابن ماجہ 260

جس شخص نے بھی کسی ایسے مریض کی عیادت کی جو کی موت نہ آئی ہو اور یہ درج ذیل دعا سات مرتبہ کی تو اللہ تعالی اس مریض کو اس مرض سے ضرور شفا دے دیں گے ۔۔۔

اَسْاَلُ اللہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیْکَ ۔
ترجمہ:- میں خدائے بزرگ وبرتر سے دعا کرتا ھوں جو عرش عظیم کا مالک ھے کہ وہ تجھے شفا دے دے ۔۔
ابوداود 2 تا 86 

سورہ فلق اور سورہ ناس معوذ تین پڑھ کر دم کرنا ۔۔۔