![]() |
Quranic Ayat 2020 top 10 |
مناجات صالحین
﷽
شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مھربان ہے، بہت مھربان ہے ۔۔
دنیا وآخرت کی بھلائی اور جھنم کے عذاب سے بچاؤ کی دعا
رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃََ وَّفِیْ الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃََ وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ ۔
سورہ البقرہ : آیت 201
ترجمہ:- اے ہمارے پروردگار! ھمیں دنیا میں بہی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی اور ھمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے ۔۔۔
انتھائی جامع ترین دُعا
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ اِنْ نَّسِیْنَآ اَوْ اَخْطَاْنَا ج رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَیْنَآ اِصْرََ کَمَا حَمَلْتَہٗ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَا ج رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَالَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖ ج وَاعْفُ عَنَّا وقفۃ وَاغْفِرْلَنَا وقفۃ وَارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلٰنَا فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ ۔
سورہ البقرہ : آیت 286
ترجمہ: اے ھمارے پروردگار! اگر ھم سے کوئی بھول چوک ہوجائے تو ہماری گرفت نہ فرمائیے اور اے ہمارے پروردگار ہم پر اس طرح کا بوجھ نہ ڈالیے جیسا آپ نے ھم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا اور اے ہمارے پروردگار ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالیے جسے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہ ہو اور ہماری خطاؤں سے در گزر فرمائیے ہمیں بخشش دیجیے اور ہم پر رحم فرمائیے آپ ہی ھمارے حامی وناصر ہیں اس لیے کافر لوگوں کے مقابلے میں ہمیں نصرت عطا فرمائیے ۔۔۔
صبر، ثابت قدمی اور طلب نصرت کی دعا
رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرََا وَّثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ ۔
سورہ البقرہ : آیت 250
ترجمہ:- اے ھمارے پروردگار! صبر واستقلال کی صفت ہم پر انڈیل دے ہمیں ثابت قدمی بخش دے اور ہمیں اس کافر قوم کے مقابلے میں فتح ونصرت عطا فرما دے ۔۔۔
آیت الکرسی
اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَج اَلْحَیُّ الْقَیُوْمُ ج لَا تَاخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ ط لَہٗ مَافِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ ط مَنْ ذَاالَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗٓ اِلَّا بِاِذْنِہٖ ط یَعْلَمُ مَابَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَمَا خَلْفَھُمْ ج وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِشِئِِ مِّنْ عِلْمِہٖٓ اِلَّا بِمَا شَآءَ ج وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ ج وَلَا یَؤُدُہٗ حِفْظُھُمَا ج وَھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ ۔
سورہ البقرہ : آیت 255
ترجمہ:- اللہ وہ ھے جس کے سوا کوئی معبود نھیں جو سدا زندہ ہے جو پوری کائنات سنبھالے ہوئے ہے جس کو نہ کبھی اونگھ لگتی ھے نہ نیند، آسمانوں میں جو کچھ ھے سب اسی کا ہے، کون ہے جو اسکے حضور اسکی اجازت کے بغیر کسی کی سفارش کرسکے؟ وہ سارے بندوں کے تمام آگے پیچھے کے حالات کو خوب جانتا ھے اور وہ لوگ اسکے علم کی کوئی بات اپنے علم کے دائرے میں نھیں لاسکتے سوائے اس بات کے جسے وہ خود چاھیے، اسکی کرسی نے سارے آسمانوں اور زمین کو گھیرا ہوا ہے اور ان دونوں کی نگھبانی سے اسے ذرا بھی بوجھ نھیں ہوتا اور وہ بڑا عالی مقام صاحب عظمت ہے ۔۔۔
اطاعت ومغفرت کی دُعا
سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا ق غُفْرَانَکَ رَبَّنَا وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرُ ۔
ترجمہ:- ھم نے اللہ و رسول ﷺ کے احکام کو توجھہ سے سن لیا ہے اور ہم خوشی سے انکی تعمیل کرتے ھیں ہمارے پروردگار ہم آپ کی مغفرت کے طلبگار ہیں اور آپ ہی کی طرف ہمیں لوٹ کر جانا ہے ۔۔۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box
Emoji