Quranic dua Ideas top 10

Quranic dua Ideas top 10


 اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ۔ 

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط

 عملیات کے فضائل وبرکات

 جب کوئی آپ سے مناضرہ یا بحث ومباحثہ کرنا چاھیے تو تین مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھے انشاءاللہ رھنمائی اور کامیابی ھوگی۔
جو بندہ صبح وشام 3۔3 مرتبہ آخری تین سورتیں پڑھے گا، اللہ تعالٰی زمینوں، آسمانوں، انسانوں اور جنات کے شر ودر سے نجات عطا فرمائیگا۔
جو بندہ صبح وشام اَلْلّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِِم بِعَدَدِ کُلِّ دَوَاءِِ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ پڑھیگا تو اللہ ہر خلاف شرع کا کام سے نجات دلائینگے۔
جو روزانہ نماز ظہر کے بعد 100 مرتبہ اَلْلّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ پڑھیگا کبھی مقروض نہ ھوگا، غیب کے خزانوں سے اللہ اسکا قرض پُورا کردیگا، اسکے گناہ پر عذاب نھیں دیا جائیگا۔
جو یَامَالِکُ یَاقُدُْوْسُ فجر کے بعد 11 مرتبَہ پڑھے گا اللہ تعالٰی سَتَر والی جگھوں کی بیماری سے نجات دیگا۔
جو بندہ دن میں 100 مرتبہ اَلْلّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَدِِ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَصَلِّ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمٰتِ پڑھے گا، اللہ تعالٰی اسکے مال میں زیادتی فرمائے گا اور عشاء کو پڑھنے پر حضور علیہ السلام کی زیارت نصیب ھوگی۔
اگر کوئی روزانہ 11 مرتبہ صَلَّ اللّٰہُ وَعَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمّدِ پڑھیگا تو اللہ تعالی اسکو مرنے سے پھلے دنیا میں جنّت میں اسکا مقام دکھا دینگے۔
جو بندہ روزانہ 40 مرتبہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ ق اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ پڑھیگا، اسکو ھر بیماری سے نجات ملیگی اور اگر مرگیا تو شہید ھوگا، اگر صحت یاب ھوگیا تو تمام گناھ معاف ھوجائیں گے۔
جو بندہ 41 مرتبہ سورۃ کوثر پڑھ کر اناج وغیرہ پر دم کریگا تو رزق کبھی ختم نہ ھوگا۔
جو بندہ 41 مرتبہ سورۃ قریش پڑھ کر غلّہ یا دیگ وغیرہ پر دم کرے گا تو وہ کافی ھوجائینگے۔
جو بندہ 41 مرتبہ وَجَعَلْنَا مِنْم بَیْنِ اَیْدِیْھِمْ سَدََّا وَمِنْ خَلْفِھِمْ سَدََّا فَاَغْشَیْنٰھُمْ فَھُمْ لَا یُبْصَرُوْنَ پڑھے گا تو اللہ تعالٰی اس کے نافرمان بیوی بچوں کو فرمانبردار بنادیں گے۔
جو بندہ روزانہ 41 مرتبہ آیَتُ الْکُرْسِیْ پڑھے گا تو اللہ تعالٰی اس کے ایمان ویقین کی کمزوری کو ختم کردیگا۔
جو روزانہ فجر کی نماز کے بعد 100 مرتبہ  لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِیْنِ پڑھیگا اسکو رزق کی تنگی ودر ظاھری وباطنی غنی کا عطا ھونا، قبر میں منکر نکیر کے سوالات کے جوابات میں اعانت خداوندی اس کے لئے جنت کا دروازہ کھٹکھٹایا جانا ۔
جو آدمی ہر فرض نماز کے بعد 3 مرتبہ چوتھا کلمہ پڑھیگا تو اس کو اللہ تعالٰی ہر رکعت پر ایک سال کی عبادت کا ثواب عطا فرمائیگا۔
جو بندہ دن میں ایک مرتبہ اخلاص کے ساتھ کلمہ طیّبہ پڑھتا ھے اسکے پچھلے گناھ معاف، چار ہزار نیکیاں ملنا، خدا کی امان، اور جنت اس پر واجب ہوجاتی ھے ۔
جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیتُ الْکُرْسِیْ پڑھے تو اسکے اور جنت کے درمیان صرف موت کا پردہ ھے۔ (الحدیث)
بازار میں چوتھا کلمہ پڑھنے پر دس لاکھ نیکیاں ملتی ھیں اور دس لاکھ گناھ معاف ھوتے ھیں جنت میں محل ملتا ھے ۔
جو آدمی روزانہ ایک مرتبہ جَزَی اللہُ عَنَّا مُحَمَّدََا مَّا ھُوَاَھْلُہٗ پڑھے تو ستر فرشتے ایک ھزار دن تک اسکے لئے نیکیاں لکھتے ہیں ۔
دن رات میں ایک مرتبہ  لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ اَحَدََا صَمَدََا لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوََا اَحَدََا پڑھنے پر اللہ بیس لاکھ نیکیاں عطا فرمائیگا ۔
جو بندہ سُورۃ انعام کی پہلی تین آیات صُبح وشام میں پڑھے گا، چالیس ھزار فرشتے قیامت تک عبادت کریں گے جسکا ثواب اس بندہ کے نامہ اعمال میں لکھا جائیگا، اللہ تعالٰی ایک فرشتہ مقرر کر دیتے ھیں جو شیطان کا وسوسہ ڈالنے پر اس کے منہ پر کوڑا مارتا ھے تو شیطان اور بندے درمیان پردے گرجاتے ھیں، قیامت کے دن اللہ تعالی فرمائیں گے اے بندہ آ میرے عرش کے سائے میں تجھے اپنی جنت کے میوے کھلاؤں، حوض کوثر سے پانی پلاؤں سلسبیل کے چشمے سے تجھے نھلاؤں ۔
روزانہ نماز فجر کے بعد دس مرتبہ درود شریف پڑھنے سے بندہ کی روح نبیوں اور صدیقین کی طرح نکالی جائے گی، پُل صِراط سے گزرنے میں آسانی، فرشتہ سجدے میں سر رکھ کر اسکو جنت میں داخل کروائے گا، حوض کوثر پر پانی پینے میں مدد کی جائے گی ۔
روزانہ صبح 19 مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط پڑھنے پر جھنم کے 19 عذابات اور 19 عذاب دینے والے فرشتوں سے چوبیس گھنٹوں یعنی ایک دن رات کے لئے نجات دے دی جاتی ھے، حتٰی کہ اسی طرح دوسرے دن دُوبارہ پڑھے ۔
جو بندہ صبح گھر سے نکلتے وقت بَسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِااللہِ پڑھے گا، اسکی کفایت کی جائے گی، شیطان سے دوری، اسکی حفاظت ھوگی، اسکو ہدایت دی جائے گی ۔
روزانہ ایک مقررہ وقت پر 50 مرتبہ اَلْلّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِِ وَّعَلٰی اٰلِہٖ مُحَمَّدِِ صِلَّ اللہُ دَائِمََا اَبَدََا پڑھے، تو دین ودنیا کی استقامت نصیب ہوگی ۔



 یہ سب دعائیں 
حاجی عبد الوھاب صاحب 
نے جنوبی افریقہ کے دورے میں مقامی حضرات کو بتائیں ۔
مکتبہ جمیل محلّہ رحمان پورہ نزد تبلیغی مرکز رائیونڈ 
دعاٶگو:- امجد عمر بہٹو  8393180-0305
                طیب منیر بہٹو   3416858-0309