Quranic dua life ideas top 10
Quranic dua life ideas top 10

قیامت کے دن ذلت ورسوائی سے بچنے کی دعا

وَلَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَ یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُوْنَ اِلَّا مَنْ اَتَیْ اللہَ بِقَلْبِِ سَلِیْمِِ ۔ 
سورۃ الشعراء 87:89
ترجمہ:- اور اس دن مجھے رسوا نہ کرنا جس دن لوگوں کو دوبارہ زندہ کیا جائیگا، جس دن نہ کوئی مال کام آئیگا نہ اولاد، وہاں جو شخص اللہ کے پاس سلامتی والا دل لے کر آئیگا اسکو نجات ملے گی۔۔


نیک اولاد کے حصول کی دعا

رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ 
سورۃ الصافات 100
ترجمہ:- میرے پرودگار مجھے ایک ایسا بیٹا دیدے جو نیک لوگوں میں سے ہو ۔۔


کفار کے شر سے بچاؤ اور طلب مغفرت کی دعا

رَبَّنا عَلَیْکَ تَوَکَّلْنَا وَاِلَیْکَ اَنَبْنَا وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرُ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَۃََ لِّلَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَاغْفِرْلَنَا رَبَّنَا ج  اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمِ ۔
سورۃ الممتحنہ 4:5
ترجمہ:- اے ہمارے پوردگار! آپ ہی پر ھم نے بھروسہ کیا ہے اور آپ ہی کی طرف ھم رجوع ہوئے ہیں اور آپ ہی کی طرف سب کو لوٹ کر جانا ہے، اے پردگار! ہمیں کافروں کا تختہ مشق نہ بنائیے اور ھمارے پردگار! ھماری مغفرت فرما دیجیے، یقیناََ صرف آپ ہی کی ذات وہ ہے جسکا اقتدار بھی کامل ھے جس کی حکمت بھی کامل ۔۔


حضرت لوط علیہ السلام کی دعائیں

مفسدین کے مقابلے میں مدد ونصرت کی دعا


رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَی الْقَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ  سورۃ العنکبوت 30
ترجمہ:- میرے پرودگار! ان مفسد لوگوں کے مقابلے میں میری مدد فرمائیے۔۔

بد عملوں کے برے اثرات سے نجات کی دعا 

رَبِّ نَجِّنِیْ وَاَھْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ ۔ سورۃ الشعراء 169
ترجمہ:- پرودگار! جو حرکتیں یہ لوگ کر رھے ھیں مجھے اور میرے گھر والوں کو ان سے نجات دیدے۔۔