Quranic dua life ideas top 10

Quranic dua life ideas top 10


 قبولیت اور رزق میں برکت کی دُعا

رَبَّنَآ اِنِّیْٓ اَسْکَنْتُ مِنْ ذُرِّیَّتِّیْ بِوَادِِ غَیْرِ ذِیْ زَرْعِِ عِنْدَ بَیْتِکَ الْمُحَرَّمِ لا رَبَّنَا لِیُقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ فَاجْعَلْ اَفْئِدَۃََ مِّنَ النَّاسِ تَھْوِیْٓ اِلَیْھِمْ وَارْزُقْھُمْ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّھُمْ یَشْکُرُوْنَ 
 سورۃ ابراھیم 37/38
ترجمہ:- اے ہمارے پرودگار میں نے اپنی کچھ اولاد کو آپ کے حرمت والے گھر کے پاس ایک ایسی وادی میں لا بسایا ہے جس میں کوئی کھیتی نھیں ھوتی، ہمارے پرودگار  (یہ میں نے اس لیے کیا ) تاکہ یہ نماز قائم کریں ، لہٰذا لوگوں کے دلوں میں ان کے کیے کشش پیدا کردیجیے، اور ان کو پہلوں کا رزق عطا فرمائیے تاکہ وہ شکر گزار بنیں ۔۔۔۔۔۔



حکمت ودانائی کے حصول اور صالحین میں شمولیت کی دعا

رَبِّ ھَبْ لِیْ حُکْمََا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ    سورۃ الشعراء 83
ترجمہ:- میرے پرودگار مجھے حکمت عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں شامل فرمالے۔۔

قیامت تک انسانوں میں ذکر خیر اور حصول جنت کی دعا

وَاجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقِِ فِی الْاٰخِرِیْنَ وَاجْعّلْنِیْ مِنْ وَّرَثَۃِ جَنَّۃِ النَّعِیْمِ     سورۃ الشعراء 85-84
ترجمہ:- اور آنے والی نسلوں میں میرے لیے وہ زبانیں پیدا فرمادے جو میری سچائی کی گواہی دیں اور مجھے ان لوگوں میں سے بنادے جو نعمتوں والی جنت کے وارث ھونگے۔۔