Quranic dua ideas top 10
Quranic dua ideas top 10


 حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دُعائیں

امن وسلامتی اور رزق میں برکت کی دُعا

رَبِّ اجْعَلْ ہٰذَا بَلَدََا اٰمِنََا وَّارْزُقْ اَھْلَہٗ مِنَ الثَّمَرٰتِ مَنْ اٰمَنَ مِنْھُمْ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ
سورۃ البقرۃ 126
ترجمہ :- اے میرے پرودگار اس کو ایک پر امن شھر بنا دیجیے اور اس کے باشندوں میں سے جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لائیں انہیں قسم قسم کے پہلوں سے رزق عطا فرمائیے۔۔۔

ھرعمل کی قبولیت کے لیے دُعا

رَبّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ط اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ 0 
سورۃ البقرۃ 127
ترجمہ :- اے پرودگار ہمارے نیک اعمال قبول فمالے بیشک تو ہی ہر ایک کی سننے والا ہر ایک کو جاننے والا ہے ۔۔

اولاد کی فرمانبرداری اور توبہ کی قبولیت کی دُعا

رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَکَ وَمِنْ ذُرِّیَّتِنَآ اُمَّۃََ مُّسْلِمَۃََ لَّکَ ص وَاَرِنَا مَنَاسِکَنَا وَتُبْ عَلَیْنَا ج اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ ۔ سورۃ البقرۃ 128
ترجمہ :- ہمارے پرودگار ہمیں اپنا مکمل فرمانبردار بنا لے اور ہماری نسل سے بہی ایسی امت پیدا کر جو تیری پوری تابعدار ہو اور ہم کو ہماری عبادتوں کے طریقے سکھا دے اور ہماری توبہ قبول فرمالے بیشک صرف تو ہی معاف کردینے کا خوگر بڑی رحمت کا مالک ہے ۔۔۔

انسانوں کی ہدایت کے لیے دُعا 

رَبَّنَا وَابْعَثْ فِیْھِمْ رَسُوْلََا مِّنْھُمْ یَتْلُوْ عَلَیْھِمْ اٰیٰتِکَ وَیُعَلِّمُھُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ وَیُزَکِّیْھِمْ ط اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ سورۃ البقرۃ 129
ترجمہ:- ہمارے پرودگار ان میں ایک ایسا رسول بھی بھیجنا جو انھی میں سے ہو، جو ان کے سامنے تیری آیتوں کی تلاوت کرے، انھیں کتاب وحکمت کی تعلیم دے، اور ان کو پاکیزہ بنائے بیشک صرف تیری ہی ذات وہ ہے جسکا اقتدار بھی کامل ہے جس کی حکمت بھی کامل ۔

اپنے اور اولاد کے لیے نماز کی پابندی والدین اور تمام مسلمانوں کے لیئے مغفرت کی دُعا

رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وَمِنْ ذُرِّیَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ 0 رَبّنَا اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُوْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ 0 سورۃ ابراھیم 40/41 
ترجمہ:- یا رب مجھے بھی نماز قائم کرنے والا بنا دیجیے اور میری اولاد میں سے بھی (ایسے لوگ پیدا فرمائیے جو نماز قائم کریں) اے پرودگار اور میری دعا قبول فرمالیجیے، جس دن حساب قائم ہوگا اس دن میری مغفرت فرمائیے میرے والدین کی بھی اور سب کی بھی جو ایمان رکھتے ہیں ۔۔

امن وسلامتی اور شرک سے بچنے کی دُعا 

رَبِّ اجْعَلْ ھٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنََا وَّاجْنُبْنِیْ وَبَنِیَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَ  سورۃ ابراھیم 35
ترجمہ:- یا رب اس شھر کو پر امن بنا دیجیے اور مجھے اور میرے بیٹوں کو اس بات سے بچائیے کہ ہم بتوں کی پر ستش کریں ۔۔