Quranic dua ideas top 10
Quranic dua ideas top 10 


 حضرت آدم وحوا علیھما السلام کی طلب مغفرت ورحمت کی دُعا

رَبَّنَا ظَلَمْنَآ اَنْفُسَنَا سکتۃ  وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ (سورۃ الاعراف 23 )۔ 

اے ہمارے پرودگار ہم اپنی جانوں پر ظلم کر گزرے ہیں اور اگر آپ نے ہمیں معاف نہ فرمایا اور ہم پر رحم نہ کیا تو یقینا ہم نامراد لوگوں میں شامل ہوجائیں گے ۔


حضرت نوح علیہ السلام کی دُعائیں 

سواری کی دُعا 

بِسْمِ اللہِ مَجْرٖھَا وَمُرْسٰھَاط اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌرَّحِیْمٌ (سورۃ الھود 41) ۔

اسکا چلنا بھی اللہ ہی کے نام سے ہے اور لنگر ڈالنا بھی یقین رکھو کہ میرا پرودگار بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔


لاعلم اُمور کے سوال سے بچنے اور بخشش ورحمت کی دُعا

رَبِّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ اَنْ اَسْئَلَکَ مَالَیْسَ لِیْ بِہٖ عِلْمٌط وَاِلَّاتَغْفِرْلِیْ وَتَرْحَمْنِیْٓ اَکُنْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ 

(سورۃ ھود 37) 

پرودگار میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ آپ سے وہ چیز مانگوں جسکا مجھے علم نھیں اور اگر آپ نے میری مغفرت نہ فرمائی اور مجھ پر رحم نہ کیا تو میں بھی ان لوگوں میں شامل ہوجاؤنگا جو برباد ہوگئے۔


جھوٹے الزام ومقدمہ میں فتح اور باعزت نجات پانے کی دُعا

رَبِّ انْصُرْنِیْ بِمَا کَذَّبُوْنِ (سورۃ المؤمنون 26)۔

پرودگار ان لوگوں نے مجھے جس طرح جھوٹا بنایا ہے اس پر تو ہی مدد فرما 


رَبِّ اِنَّ قَوْمِیْ کَذَّبُوْنِ فَافْتَحْ بَیْنِیْ وَبَیْنَھُمْ فَتْحََا وَّنَجِِّنِیْ وَمَنْ مَّعِیَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ 

(سورۃ الشعراء 117،118)

میرے پرودگار میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے، اب آپ میرے اور ان کے درمیان دوٹوک فیصلہ کر دیجیے اور مجھے اور میرے مومن ساتھیون کو بچالیجیے ۔

سفر اور نئے شہر میں حفاظت وبرکت کی دُعا

رَبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلََا مُّبٰرَکََاوَّاَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ (سورۃ المؤمنون 29)۔

یا رب مجھے ایسا اترنا نصیب کر جو برکت والا ہو اور تو بہترین اتارنے والا ہے۔

بے بسی کے وقت مدد کی دُعا

اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ (سورۃ القمر 10 )۔

میں بے بس ہوچکا ہوں ، اب آپ ہی بدلہ لیجیے 

والدین ، تمام اہل ایمان اور اپنے لیے مغفرت کی دُعا

رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنََا وَّلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ (سورۃ النوح 28)۔

پرودگار میری بہی بخشش فرمادیجیے میرے والدین کی بہی اور ہر اس شخص کی بہی جو میرے گھر میں ایمان کی حالت میں داخل ہوا ہے اور تمام مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کی بھی