![]() |
Dua Best ideas top 10 |
عرض مرتب
نحمدہ ونصلّی وسلّم علٰی رسولہ الکریم اَمَّا بعد ۔۔۔
پیش نظر کتاب کلام الٰہی یعنی قرآن کریم میں موجود دُعاؤں کا مجموعہ ہے ۔ پہلا حصہ "مناجات انبیاء" ان دعاؤں پر مشتعمل ہے جو انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کی زبانی قرآن کریم میں اُمت کو تعلیم دی گئیں ، جبکہ دوسرا حصہ " مناجات صالحین " میں قرآن کریم کی وہ دعائیں ہیں جو اللہ کے نیک صالح اور مقبول بندوں کی زبانی اُمت کو سکھائی گئیں ہیں۔۔
ان دعاؤں کے الفاظ اور معانی سے معلوم ہوتا ہے کہ انبیاء علیہم السلام نے کس طرح مشکلات میں اللہ تعالٰی کو پکارا ، اور اللہ نے ان کی فریاد اور دعا کو سن کر کس طرح نجات دی ، انبیاء اور صالحین کی دعائیں در حقیقت انسانوں کو سیدھا راستہ دکھانے اور مالک حقیقی کے ساتھ صحیح رابطہ قائم کرنے کے طریقہ کی تعلیم ہے، ان کی سیرت کو اپناتے ہوئے ہمیں بھی ان دعاؤں کی تلاوت اور حفظ کرکے روزمرہ کی زندگی میں پڑھتے رھنا چاھیے۔
بیشک قرآنی دعائیں اپنی زندگی میں شامل کرنے والے بہت عظیم برکات سمیٹتے ہیں ، ایک طرف تو یہ قرآن کریم کے حفظ اور اس کی تلاوت کا اجر پاتے ہیں ، جس کے حرف حرف پر ثواب ہے، دوسری جانب دعا کرنا بذات خود ایک سعید عمل ہے کہ یہ عبادت کا مغز اور جو ہر ہے، تیسری بات یہ کہ یہ اللہ تعالی کا ذکر ہے اور ذکر اللہ کی عظیم برکات میں سے ایک سکون قلب ہے، ساتھ ہی ان دعاؤں کے ذریعے قرآن کریم سے رابط وتعلق پیدا کرنے کی ایک کوشش بھی ہے، اس کے علاوہ بے شمار فوائد ہیں جن کی تفصیل یہاں ممکن نہیں، اس مجموعہ میں قرآنی آیات کا ترجمہ حضرت ماموں محترم شیخ الاسلام جسٹس (ر) مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب زید مجد ھم کے مشہورومقبول "آسان ترجمہ قرآن" سے لیا گیا ہے ۔
دُعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالی ہمیں قرآن کریم کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبول عطا فرمائے، آمین یا رب العالمین ۔
دُعاگو: امجد عمر بہٹو / طیب منیر بہٹو
ایڈریس: جمعو بہٹو نزد ریلوے اسٹیشن پنوعاقل سکھر سندہ
فون نمبر : 03058393180 / 03093416858
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box
Emoji