Quranic Surah Al-Muzammil Ideas top 10
Quranic Surah Al-Muzammil Ideas top 10 

فضائل وخواص سورۃ مزمل 

سورۃ مزمل بڑی بابرکت سورۃ ہے کیونکہ اسے حضور اکرم ﷺ سے خصوصی مناسبت ہے اس لیے اس سورۃ کے فیوض وبرکات بے پناہ ہیں یہ سورۃ خاص کر مصائب سے اخلاصی پانے مشکلات کے آسان ہونے افلاس کے دور ہونے اور روزی کے فراخ ہونے نیک اعمال کی طرف دل پہرنے کیلئے بہت مفید ہے ۔

حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اس سورۃ کو پڑھے گا اللہ تعالٰی اسے دنیا وآخرت میں خوش رکھے گا اور اس کے افلاس کو دور کردے گا جس مشکل کے لیے پڑھے گا وہ مشکل آسان ہوجائے گی ۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا جو شخص اس سورت کو مصیبت کی حالت میں پڑھے گا اللہ اس سے اس کی مصیبت کو دور کر دے گا ۔

جو شخص اسے ایک سال تک بعد نماز فجر روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھتا رہے گا اس کے رزق میں اضافہ ہوجائے گا وہ بہی غریب اور محتاج نہ ہوگا ایک عامل کا قول ہے کہ کشادگی رزق کے لیے اس سورت کو روزانہ سات مرتبہ پڑھنا بہت اکسیر ہے ۔

حضور اکرم ﷺ کی زیارت کے لیے اس سورۃ کو روزانہ ایک مرتبہ تہجد کے وقت پڑھیں یا سوتے وقت پڑہیں تو انشاءاللہ اسے حضور اکرم ﷺ کی زیارت ہوگی جو شخص اعتکاف میں اس سورۃ کو تہجد کے وقت پڑھے اس کے لیے بہی ایمانی فیوض وبرکات کے لیے بہت بہتر ہے ۔

یہ سورۃ عاملوں کی بڑی محبوب سورۃ ہے ۔ بے شمار لوگ اس کا عمل کرتے ہیں اور اس کے فیوض و برکات  حاصل کرتے ہیں کیونکہ یہ سورۃ ہر قسم کے غلبہ کے لیے بہت تیزی سے کام کرتی ہے ۔

اگر کسی کے رزق میں کوئی رکاوٹ آگئی ہو یا کوئی ایسا مسئلہ درپیش ہوگیا ہو جو بظاہر ناممکن نظر آرہا ہو تو اسے چاہیے کہ چالیس روز تک خلوت میں بیٹھ کر اس سورت کو چالیس مرتبہ روزانہ پڑھے انشاءاللہ اس کا ہر مسئلہ اللہ کی رحمت سے حل ہوجائے گا ۔ جس مشکل کے لئے پڑھی جائے وہ مشکل آسان ہوجئے گی ۔ ایک مرتبہ پڑھنے پر 8380 نیکیاں ملتی ھیں۔۔۔