![]() |
Quranic Surah Al-Mulk Ideas top 10 |
﷽
فضائل وخواص سورۃ ملک
یہ سورت مکّہ معظمہ میں نازل ھوئی اور اپنے مضمون کے لحاظ سے بڑی اہمیّت رکہنی ہے اس سورت کو تبارک مانعہ اور منجیہ اور مجادلہ بہی کہا جاتا ہے ۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ اس سورت کو رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ہم مانعہ (عذاب الٰہی سے روکنے والی ) کہتے تہے ۔۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کیا کہ بعض صحابہ رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین نے ایک جگہ خیمہ گاڑا ۔ وہاں ایک قبر تہی جس کا ان کو علم نہ تہا۔ انہوں نے اس قبر میں ایک شخص کو سورت ملک پڑھتے ہوئے سنا یہاں تک کہ اس نے پوری سورت ختم کر ڈالی صحابہ رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین نے آکر حضور اکرم ﷺ سے یہ ماجرا بیان کیا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا یہ مانعہ ہے یہ منجیہ ہے جو قبر عذاب سے نجات دیتی ہے ۔۔ (ترمذی ) ۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ایک شخص سے فرمایا کیا میں تم کو ایسی حدیث تحفہ میں دوں جس سے تم خؤش ہوجاؤ۔۔۔۔۔۔۔ تَبٰرَکَ الَّذِیْ پڑھا کرو اپنے گھر والوں کو سارے بچوں کو اور پڑوسیوں کو سکہاؤ یہ نجات دینے والی ۔۔ قیامت میں مجادلہ کرنے والی ہے (اپنے رب سے پڑہنے والے کے لیے جگھڑا کرے گی اور اللہ رب العزت سے مطالبہ کرے گی کہ اسے عذاب جہنم سے بچائے ۔ اس کی وجہ سے اس کا پڑھنے والا عذابِ قبر سے نجات پائے گا) ۔۔۔ (ترمذی )۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے قرآن مجید کی ایک سورت تیس آیتوں والی ہے اس نے میری امت کے ایک شخص کی سفارش کی اور اللہ سے اس کی مغفرت فرمادی یہ سورۃ تَبٰرَکَ الَّذِیْ ہے ۔۔۔۔ (ابوداؤد نسائی) ۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ سورہ الم تنزیل السجدہ اور سورۃ تَبٰرَکَ الَّذِیْ ہر رات پڑھتے اور سفر وحضر میں کبھی ترک نہ فرماتے چاند دیکھ کر اسے پڑھا جائے تو مہینہ کے تیس دنوں تک وہ سختیوں سے محفوظ رہے گا ۔ اس لیے کہ یہ تیس آیتیں ہیں اور تیس دن کے لیے کافی ہیں۔ (روح المعانی) ۔
اگر کوئی شخص سوتے وقت ایک مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے تو انشاءاللہ اس سورۃ کی برکت سے وہ قبر کے عذاب سے محفوظ رہے گا عالم سکرات میں ذرا بہر تکلیف نہ ہوگی قیامت کے دن حضور اکرم ﷺ اس کی شفاعت کریں گے ۔۔۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box
Emoji