نبی اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ ہر چیز کا دل ہوتا اور قرآن شریف کا دل سورۃ یٰسین ہے۔ اس کی تلاوت سے فلاح دارین حاصل ہوتی ہے حاجتیں پوری ہوتی ہیں بُرائیاں رفع ہوتی ہیں۔ جو شخص محض اللہ کی خوشنودی کے لئے پڑھے گا انشاءاللہ اسے اللہ سبحانہ وتعالی بخش دیں گے۔ جو شخص صبح کے وقت پڑھے گا اس کی دن بہر کی تمام حاجتیں پوری ہوں گی۔
نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سورۃ یٰسین کو قریب المرگ آدمی کے سامنے پڑھا کرو۔ (اس طرح موت اور سکرات کی سختی آسان ہوگی) اگر بیمار پر پڑھ کر دم کریں تو وہ صحت یاب ہوجائے گا۔ اگر کسی مسحور پر پڑھا جائے تو جادو کا اثر دور ہوجائے گا۔ آسیب والے شخص پر پڑھ کر دم کیا جائے تو آسیب جاتا رہے گا۔۔
جو شخص کسی حاجت کے لئے ایک بار پڑھے وہ حاجت روا ہو۔ اس کی تلاوت دفعِ غم۔ حُصولِ برکت وکشائش رزق کے لئے بھی مفید ہے۔ ہر مہم اور مطلب کے لئے اس کا پڑھنا مفید ہے۔۔۔
ایک روایت میں آیا ہے کہ جس نے سورۃ یٰسین پڑھی اور پہر اللہ سے دعا کی تو وہ دُعا پوری ہوتی ہے ؛ اگر کوئی شخص اخلاص کے ساتھ پڑھے تو یقیناََ جنتی ہوگا۔ اور دین و دنیا کی تمام مشکلیں اس پر آسان ہوجائیں گی ۔ حدیث شریف میں ہے کہ جس نے ایک بار سورۃ یٰسین تلاوت کی اللہ تعالٰی اس کے عوض دس بار قرآن مجید پڑھنے کا ثواب لکھیں گے۔۔۔۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box
Emoji