Quranic Surah Ar-Rahman Ideas top 10
Quranic Surah Ar-Rahman Ideas top 10 

 

  فضائل وخواص سورۃ رحمٰن 

ہر چیز کی کوئی نہ کوئی زینت ہوتی ہے۔ قرآن پاک کی زینت سُورۃ الرحمٰن ہے ۔ آنکھ کے درد طحال کے مریض پر گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کرنے سے مریض اچھا ہوجاتا ہے ۔ اس کی تلاوت کرنے والوں کا چہرہ قیامت کے روز چودھویں کے چاند کی طرح مُنوّر ہوگا ۔

  سورۃ رحمٰن حسنِ عبارت اور حسنِ طرز کے لحاظ سے قرآن پاک کی زینت ہے اس سورۃ کی تلاوت میں ایسا اثر ہے کی سننے والے پر بے حد خاموشی اور رقّت طاری ہوتی ہے  کیونکہ تفسیر ابنِ کثیر میں لکھا ہے کہ یہ سُورت اپنے حسنِ عبارت اور عمدہ طرزِ ادائیگی میں دُلہن کی طرح آراستہ وپیراستہ اور مزین ہے ۔ 

جب حضور اکرم ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین کے سامنے اس سورت کی تلاوت کی تو صحابہ رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین خاموش رہے ۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم سے اچھے تو جن تہے جب بہی میں ان کے سامنے فَبِاَیِّ اٰلَٓاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ پڑہتا تو وہ کہتے کی تیری کسی نعمت کی ہم نا شکری نہیں کرتے ۔۔

یہ سورت ہر قسم کی حاجت روائی کے لئے بہت اکسیر ہے ۔ حاجت کے لیے اس سورت کو گیارہ روز تک روزانہ پڑھے انشاءاللہ حاجت پوری ہوگی ۔

اگر کسی کے گھر میں موذی جانور رہتے ہوں یعنی سانپ بچہو وغیرہ تو اس سورۃ کو سات روز تک روزانہ سات مرتبہ پڑھ کر پانی دم کرکے مکان کی دیواروں پر چھڑکے انشاءاللہ موذی جانور وہاں سے ختم ہوجائیں گے ۔۔۔۔۔