Quranic Surah Al-Waqea Ideas top 10
Quranic Surah Al-Waqea Ideas top 10 

فضائل وخواص سورۃ واقعہ 

یہ سورۃ بڑی بابرکت ہے اس کے متعلق حضور اکرم ﷺ کے چند ارشادات حسب ذیل ہیں ۔۔

بیہقی نے شعب الایمان میں ابن، مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کی ہے کہ رسولِ خدا ﷺ سے میں نے سنا ہے کہ جو آدمی ہر رات سورۃ الواقعہ پڑھے گا اسے کبہی فاقہ نہ ہوگا ۔۔

حضرت عبداللہ بن، مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے جو آدمی ہر رات سورت واقعہ پڑہے گا اسے کبہی فاقہ ہوگا ۔ ابن، مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ اپنی بچیوں کو ہر رات میں اس سورۃ کو پڑھنے کا حکم دیتے تہے ۔ 

حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ مرض الموت میں مبتلا تہے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ ان کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے اور ان سے فرمانے لگے کہ اگر میں تمہیں خزانہ سے کچھ عطا کردوں تو کیسا ہے؟

انہوں نے فرمایا مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں ۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا بعد میں تمہاری بچیوں کے کام آئے گا ۔ حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ نے کہا تم میری بچیوں کے متعلق فقروفاقہ سے ڈرتے ہو؟ میں نے ان کو حکم دیا ہے کہ وہ ہر رات سُورۃ الواقعہ پڑھا کریں میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو آدمی ہر رات سورۃ الواقعہ پڑہے گا وہ کبہی فقروفاقہ میں مبتلا نہیں ہوگا ۔۔

(تفسیر ابن کثیر)

رسول اللہ ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے کہ سورۃ الواقعہ تو نگری کی سورت ہے لہٰذا اسے پڑھو اور اپنی اولاد کو سکھاؤ اور فرمایا اپنی عورتوں کو سورۃ الواقعہ سکھاؤ کہ یہ تو نگری اور مالداری کی سورت ہے ۔۔

(روح المعانی)

جو شخص اسے روزانہ 41 بار پڑھے اس کی روزی فراخ ہوجائے گی اور ایک سال تک یہ عمل جاری رکھے کیونکہ اسے روزانہ پڑھنے والا غنی ہوجاتا ہے اور کبہی فاقہ کا شکار نہیں ہوتا ۔

اگر کسی شخص کی پیدا اور میں نقصان ہوجاتا ہو تو اسے چاہیے کہ اس سورۃ کو تین مرتبہ پڑھے اور بیج بونے سے پہلے بیجوں پر دم کرے اس کے بعد اُن بیجوں کو کاشت کرے ۔ انشاءاللہ پیداوار میں اضافہ ہوگا اور فصل آفتوں سے محفوظ رہے گی ۔۔۔