![]() |
personal trainer |
تمام دنیاوی آفتوں سے نجات
جو شخص روزانہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یَارَحِیْمُ پڑھے گا اس کے قلب کی غفلت اور نسیان دفع ہوجائیگا
پہل میں برکت : جو شخص روزانہہر نماز کے بعد سو مرتبہ یَارَحْمٰنُ پڑھے گا اس کے دل سے انشاءاللہ ہر قسم کی سختی اور غفلت دور ہوجائیگی۔ اگر کوئی شخص اَلرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ کو لکھ کر اور دھو کر وہ پانی کسی درخت کی جڑیں ڈال دے تو درخت کے پہل میں برکت ہو۔
حکمت کی نھریں : ان دو اسماء یَابَدِیْعُ عَلَّامُ الْغُیُوْبُ کا ذاکر جو کسی علم میں جو کوئی کتاب لکھنا چاھتا ہو ان اسماء کے ذکر سے لکھنا آسان ہوجاتا ہے۔ جو شخص اسم بَدِیْعُ کا ورد رکھے اس کو بلاغت اور حافظ حاصل ہوتا ہے۔
بخار سے شفا : اس اسم کو کثرت سے پڑھنے والا ہر امر مکروہ سے محفوظ رھتا ہے۔ اسے لکھ کر اور دھوکر پلانے سے گرم بخار سے شفا نصیب ھوتی ہے جو کوئی اس اسم کو صبح کی نماز کے بعد دو سو اٹھانوے بار پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس پر بھت رحم فرمائے گا ۔ جو اکتالیس دن تک روزانہ اکتالیس بار (یَارَرَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالاٰخِرَۃِ وَیَارَحَیْمَھُمَا) پڑھے گا اس کی ضرورت وحاجت آسانی سے پوری ھوگی۔
ہر ظالم کے شر سے حفاظت : جو کسی جابر حکمران کے پاس جاتے وقت یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ پڑھتا جائے اللہ تعالیٰ اسے ظالم کے شر سے بچالیتے ہیں اور خیر عطا فرماتے ہیں۔
تمام مخلوق مھربان : جو شخص روزانہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یَارَحِیْمُ پڑھے گا اس کے قلب کی غفلت اور نسیان دفع یوجائے گا اور تمام دنیوی آفتوں اور عمل مکروہ سے انشاءاللہ محفوظ رھے گا اور تمام مخلوق اس پر مھربان ہوجائیگی۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box
Emoji