![]() |
Crossword Heaven |
Crossword Heaven
اتنا بڑی جنت کی حکمت
س۔۔۔۔۔۔ حدیث شریف میں ہے کہ سبحان اللہ والحمدللہ اور اللہ اکبر کھنے والے کے لئے جنت میں ہر کلمے کے عوض ایک پیڑ لگایا جاتا ہے، اس طرح بھت سے اعمال پر ایک محل عطا ھونے کی بشارت آئی ہے، انسان اپنی زندگی میں یہ کلمہ طیبہ لاکھوں کی تعداد میں کرتا ھے، تو ان لاکھوں محلات اور باغات کی اس کو کیا ضرورت ہوگی۔۔؟ اس کا یہ مطلب تو نھیں کہ اگر آدمی فلاں عمل اپنی زندگی کے آخر تک کرتا رہے اور اس پر مرے تو اس کے لئے ایسا ایسا محل تیار کیا جائے گا۔۔۔؟
ج۔۔۔۔۔۔ دوام کی قید نھیں بلکہ مطلق عمل پر یہ اجر ہے، رہا یہ کہ اتنے لاکھوں محلات کی کیا ضرورت ۔۔؟ یہ " قیاس غائب علی الشاھد" ہے۔ یہ حدیث تو علم میں ھوگی کہ ادنٰی جنتی کو آپ کی پوری دنیا سے دس گنا زیادہ جنت عطا کی جائیگی۔ بھر حال آخر کے امور ہماری عقل وقیاس کے پیمانوں میں نھیں سماسکتے، اعدت لعبادی الصالحین مالا عین رات ولا اذن سمعت ولا خطر علی قلب بشر ۔ حدیث قدسی ہے۔ ایک مرتبہ تبلیغی سفر میں ایک بزرگ فرمانے لگے کہ مولویو۔۔! یہ بتاؤ کہ اتنی بڑی جنت کو کوئی کیا کرے گا۔۔؟ پہر خود ھی فرمایا کہ تمام اہل جنت ایک جنتی کی برادری ہے، کبھی آدمی کا جی چاہے کہ پوری برادری کی دعوت کرے، کیونکہ سب معزز مہمان ہیں اس لئے ہر فرد کے لئے ٹہرنے کو الگ جگہ ہونی چاہیے، لہذٰا ایک جنتی کے پاس اتنی بڑی جنت ہونی چاہیے کہ یہ بیک وقت تمام اہل جنت کو مع ان کے حشم وخدم کے ٹہرا سکے ۔۔۔۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box
Emoji