![]() |
Define Islam |
یہ حب صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین جہالت ہے ۔۔۔
س۔۔۔۔۔ آپ کے ہفت روزہ ختم نبوت شمارہ 30، جلد 6، صفحہ 9 پر حضرت مولانا احمد سعید صاحب کی تحریر میں ایک جلیل القدر صحابی رسول حضرت زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کو نعوذ باللہ ظالم لکھا گیا ہے، کیا یہ سہو ہوا ہے۔۔؟ یا عمدہ۔۔؟ اس لٸے آپ کو تکلیف دی گٸی ہے کہ ختم نبوت جماعت میں وہکون سے لوگ ہیں جو صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین کے دشمن ہیں۔۔؟ تاکہ ان کا بندوبست کیا جاٸے ۔
ج۔۔۔۔۔ مکتوب الیہم کی فھرست میں آنجناب نے ازراہ ذرہ نوازی اس ناکارہ کا نام بھی درج فرمایا ہے، بلا تواضع عرض کرتا ھوں کہ یہ ہیچمداں اس لاٸق نہیں کہ اس کا شمار علمإ میں کیا جاٸے، یہ ناکارہ علمإ ربانیین کا تابع مہمل اور زلہ بار رہا ہے، اور بس ۔ ہمارے حضرت عارف باللہ ڈاکٹر عبد الحی عارفی قدسی سرہ اکثر یہ شعر پڑھا کرتے تھے ۔
گرچہ از نیکیاں نیم لیکن بہ نیکیاں بستہ ام
در ریاض آفرینش رشتہ گلدستہ ام
بہرحال یہ ناکارہ اس ذرہ نوازی پر آنجناب کا شکریہ ادا کرتا ہے اور اس خط کے سلسلے میں چند معروضات پیش کرتا ہے ۔
١۔۔۔۔ سحبان الہند حضرت مولانا احمد سعید دہلوی رحمت اللہ علیہ ہمارے ممتاز اکابر میں سے تھے، جمعت العلمإ ہند کے جنرل سیکرٹری اور امام ربانی شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی قدسی سرہ کے درست راست تھے، ان کا ترجمہ قرآن، جنت کی کنجی، دوزخ کا کھٹا، موت کا جھٹکا شہرہ آفاق کتابیں ہیں، جناب کی نظر سے بھی گذری ہوں گی ، انہی کی تصنیفات میں سے ایک ایمان افروز کتاب ` معجزات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ` ہے، جو ھفت روزہ ختم نبوت میں `سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزات یا پیشگوٸیاں ` کے عنوان سے سلسلہ وار شاٸع ہو رہی ہے، اور آنجناب کے خط میں جس تحریر کا حوالہ دیا گیا ہے وہ اسی کتاب کی ایک قسط ہے، اور جن الفاظ پر گرفت کی گٸی ہے وہ آنحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے الفاظ ہیں، جنہیں حضرت مصنف رحمت اللہ علیہ نے امام بیہقی کی کتاب کے حوالے سے درج کیا ہے، وہ حدیث یہ ہے ۔
´ بیہقی نے دلاٸل النبوة میں روایت کیا ہے کہ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زبیر رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو باہم ہنستے ہوٸے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے دریافت کیا اے علی رضی اللہ تعالی عنہ کیا تم زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کو دوست رکھتے ہو ۔۔؟ انہوں نے کہا: ہاں، یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ان کو کیسے دوست نہ رکھوں، یہ میری پہوپہی کے بیٹے اور میرے دین کے پابند ہیں ۔ پہر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زبیر رضی اللہ تعالی عنہ سے دریافت کیا : اے زبیر! کیا تم علی رضی اللہ تعالی عنہ کو دوست رکھتے ھو۔۔؟ زبیر رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا: میں علی رضی اللہ تعالی عنہ کو کیسے دوست نہ رکہوں، یہ میرے ماموں زاد بھاٸی ہیں اور میرے دین کے پیروکار ہیں۔ پہر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: زبیر رضی اللہ تعالی عنہ ایک دن تم علی رضی اللہ تعالی عنہ سے قتال کروگے، اور تم ظالم ہوگے۔ چناچہ جنگ جمل میں حضرت زبیر رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے مقابلہ کیا اور جنگ کی، جب حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے ان کو یاد دلایا کہ کیا تم کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان یاد ہے کہ: ´ تم علی رضی اللی تعالی عنہ سے قتال کروگے اور تم ظالم ھوگے۔ ´ حضرت زبیر رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ: ہاں یہ بات حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرماٸی تھی، لیکن مجھ کو یاد نہیں رہی تھی ۔ اس کے بعد زبیر رضی اللہ تعالی عنہ واپس ہوگٸے مگر ابن جبرود نے وادی السباع میں جو ایک مشہور وادی ہے، حضرت زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کو شہید کر دیا ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو پیشین گوٸی فرماٸی تہی ویسا ہی ہوا۔ حضرت زبیر رضی اللہ تعالی عنہ ، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مقابل ہوٸے اور جب یہ وادی میں سورہے تھے تو سوتے ہی میں ابن جبرود نے ان کو شہید کر دیا ۔´
(ج:٦ ص: ٤١٥ کنزالعمال حدیث: ٣١٦٥٢)
یہ ناکارہ انجمن سپاہ صحابہ کے احساسات کی قدر کرتا ہے، لیکن مندرجہ بالا پس منظر کی روشنی میں جناب سے انصاف کی بہیک مانگتے ھوٸے التجا کرتا ہے کہ آپ کے خط کا یہ فقرہ ہے ہم خدام ختم نبوت کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے کہ :
´ ختم نبوت میں وہ کون سے لوگ ہیں جو صحابہ کرام رضی تعالی عنہا اجمعین کے دشمن ہیں، تاکہ ان کا بندوبست کیا جاٸے۔´
انصاف کيجئے که اگر خدام ختم نبوت اس کتاب کے نقل کردینے کی وجہ سے ´دشمن صحابہ´ کے خطاب کے مستحق ہیں تو مولانا احمد سعید دہلوی رحمت اللہ علیہ اور ان سے پہلے امام بیہقی اور دیگر وہ تمام اکابر جنہوں نے یہ حدیث نقل کی ہے کس خطاب کے مستحق ہونگے ۔۔؟
میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک ایسی زیادتی ہے کہ جو انجمن سپاہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہا اجمعین کی طرف سے خدام ختم نبوت سے کی گٸی، جس کی شکایت بارگاہ رسالت مآب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کی جاٸے گی، اور میں آنجناب سے توقع رکھوں گا کہ آپ
اس زیادتی پر معذرت کریں ۔
٢۔۔۔۔۔ آپ نے جن اہل علم کو خطوط لکھے ہیں آپ کے لٸے زیادہ موزوں یہ تھا کہ آپ ان حضرات سے یہ استفسار کرتے کہ یہ حدیث جو ´ ختم نبوت ´ میں حضرت مولانا احمد سعید دہلوی رحمت اللہ علیہ کی کتاب میں امام بیہقی رحمت اللہ علیہ کے حوالے سے درج کی گٸی ہے، جرح و تعدیل کی میزان میں اس کا کیا وزن ہے۔۔؟ وہ فن حدیث کی روشنی میں صحیح ہے یا ضعیف ۔۔؟ یا خالص موضع (منگھڑت)..؟ اور یہ مقبول ہے یا مردود ۔۔؟ اگر صحیح یا مقبول ہے تو اس کی تاویل کیا ہے۔۔۔؟ جو ایک جلیل القدر صحابی، حواری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، احد العشرة المبشرة کی جلالت قدر اور علو مرتبت سے میل کھاتی ہو ۔۔۔؟
آپ کے سوال کے جواب میں اہل علم جو کچھ تحریر فرماتے آپ اسے ´ختم نبوت ´ میں شاٸع کرنے کے لٸے بہیج دیتے، یہ ایک بہترین علمی خدمت بھی ہوتی اور اس سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت ومحبت بھی قلوب میں جاگزیں ہوتی۔۔
مجھے اندیشہ ہے کہ اس خط میں جس جذباتیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے خدانخواستہ آگے نہ بڑہ جائے، اور کل یہ کہا جانے لگے کہ قرآن کریم میں جلیل القدر انیاء کرام علیہم السلام کو۔۔۔۔ نعوذ باللہ ۔۔۔۔ ظالم کہا گیا ہے، مثلََا
آدم علیہ السلام کے بارے میں دو جگہ ہے ۔
وَلَا تَقْرَبَا ھٰذِہِ الشَّجَرَۃَ فَتَکُوْنَا مِنَ الظَّالِمِیْنَ ۔
سورہ البقرہ : 35، سورہ الاعراف : 19
حضرت موسٰی علیہ السلام کے بارے میں ہے ۔
رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ ۔
سورہ القصص : 16
حضرت یونس علیہ السلام کے بارے میں ہے ۔
لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنَّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ ۔
سورہ الانبیاء : 87
اب ایک " سپاہ انبیاء " تشکیل دی جائے گی اور وہ بزرگوں کے نام اس مضمون کا خط جاری کرے گی کہ ترتیب قرآن میں وہ کون لوگ گھس آئے تھے جو انبیاء کرام کے دشمن تھے تاکہ ان کا بندوبست کیا جائے ۔
ظاہر ہے کہ انبیاء کرام کا مرتبہ حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے برتر ہے اور " ختم نبوت " کو قرآن کریم سے کیا نسبت ۔۔؟
اب انبیاء کرام علیہم السلام کے حق میں قرآن کریم کے مقدس الفاظ کی کوئی مناسب تاویل کی جاسکتی ہے تو اسی قسم کی تاویل حضرت زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کے حق میں آنحضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے الفاظ کی بھی کیوں نہ کرلی جائے ۔۔؟ ختم نبوت میں " دشمنان صحابہ " کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ۔۔۔؟
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box
Emoji